ڈی پی او رحیم یارخان نے انکوائری میں الزام ثابت ہونے پر بڑا قدم اٹھایا ہے انہوں نے لیاقت پور سٹی تھانہ کے ایس ایچ او رانا اشرف اور ریولڈ شدہ اے ایس آئی فقیر حسین گجر حوالدار رئیس صدیق اور مدعی مقدمہ کے خلاف اپنے ہی تھانہ میں مقدمہ درج ایس ایچ او اشرف فقیر حسین گجر،اور حوالدار کو اسی تھانہ کی حوالات میں بند کردیا ہے ان اہلکاروں پر الزام ہے کہ چند دن قبل کار سوار چھ افراد کو بھاری اسلحہ،منشیات کی بڑی مقدار کے ساتھ لیاقت پور میں زین سٹی ہوٹل پر خفیہ اطلاع پر پکڑا گیا لیاقت پور پولیس کے ایس ایچ او رانا اشرف اور فقیر گجر نے ملزمان کو تھانہ میں بند کرکے بارگینگ کرتے ہوئے ان سے چھ لاکھ روپے رشوت لے کر رہا کرنے میں مدد دی ملزمان میں ایک شخص نیپال ایک ساہیوال ایک بہاولپور اوردوفیصل آباد کے رہائشی تھے ملزمان نے رہائی کے بعد ڈی پی او رحیمیار خان کو تمام حقائق سے آگاہ کیاجنہوں نے انکوائری کے بعد اج شامSHOلیاقت پور رانا اشرف،تفتیشی آفیسر فقیر گجر ،رئیس صدیق کانسٹیبل اور مدعی مقدمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے تھانہ سٹی لیاقت پور کی حوالات میں بند کر دیا اس کاروائی میں کسی سیکرٹری پنجاب کا عمل دخل بھی بتایا جاتا ہے شہریوں نے ڈی پی او رحیمیار خان کی اس کاروائی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر چیک اینڈ بیلنس کا سسٹم اسی طرح کام کرے تو جرم کا بھی خاتمہ ہوگا اور کرپشن کا بھی

Comments
Post a Comment