تحصیل ہے یہاں پر سندھ‘ بلوچستان اور راجن پور سے لوگوں کا آنا جانا زیادہ ہے ماضی قریب میں اغوا برائے تاوان کا ایک بڑا سلسلہ بھی چلا تھا جس کو ختم کرنے کیلئے متعدد پولیس آپریشن کچہ کے علاقہ میں کیے گئے‘ جرائم پیشہ افراد ابھی بھی اس وقتا فوقتا ڈکیتی کی وارداتیں کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے رہتے ہیں
تحصیل صادق آباد میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے چھ تھانے بنائے گئے ہیں جن کا ذکر اس تحریر میں کیا جارہا ہے چودہ اپریل 2020کو لکھی اس تحریر میں ایس ایچ اوز کی موجودہ پوسٹنگ کے مطابق لکھا جارہا ہے
تحصیل صادق آباد پویس کی کمانڈ ڈی ایس پی/اے ایس پی کرتا ہے
اس وقت تحصیل صادق آباد میں حافظ خضر زمان بطور ڈی ایس پی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ان کے آفس کا نمبر068-5705445اور ان کا موبائل نمبر 0300-6339233ہے
Thana Jat Sadiqabad
تھانہ سٹی صادق آبادشہر کے وسط میں عدالتوں کے ساتھ واقع ہے یہاں پر سب انسپکٹر محمود الحسن بطور ایس ایچ او تعینات ہیں ان کے آفس کا نمبر 068-5703996ہے جب کہ موبائل نمبر 0300-8347373ہے
تھانہ صدر صادق آباد ایک بڑے علاقے کو کور کرتا ہے یہ تھانہ ٹلو روڈ پر 56والے موڑ کے ساتھ قائم ہے یہاں پر انسپکٹر محمد عمران بطور ایس ایچ او تعینات ہیں ان کے آفس کا نمبر 068-5003113ہے جب کہ ان کا موبائل نمبر 0300-5050733ہے
احمد پور لمہ تھانہ بھونگ کے بعد دوسرا بڑا تھانہ ہے جس کو جرائم پیشہ افراد سے سب سے زیادہ نبردرآزماہونا پڑتا ہے یہ تھانہ پہلے پرانا قلعہ میں واقع تھا اب اس کو احمد پور لمہ بوائز سکول سے پہلے گڈو کشمور روڈ پر ماڈل عمارت میں شفٹ کیا گیا ہے یہاں پر سب انسپکٹر صفدر اقبال سندھو بطور ایس ایچ او تعینات ہیں ان کے آفس کا نمبر 068-57086070ہے اور ان کا موبائل نمبر 0300-8677822ہے
سندھ پنجاب بارڈر پر واقع شہر کوٹ سبز ل کا یہ تھا قومی شاہراہ پر واقع ہے یہاں پر سب انسپکٹر محمد اعجازبطور ایس ایچ او تعینات ہیں ان کے آفس کا نمبر 068-5781002ہے اور موبائل نمبر 03007373575ہے اس تھانہ کا کام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کی سرحد جہاں چالیس سے پچاس کلومیٹر تک سندھ کے ساتھ ساتھ چلتی ہے وہیں انڈیا بارڈر تک بھی اس کی حدود جاتی ہے پورے ملک کی بیشتر ٹریفک اس تھانہ کی حدود سے گزرتے ہوئے پنجاب کا بارڈر کراس کرتی ہے
غازی مسجد بھونگ کے نام سے جانے والے شہر بھونگ کا تھانہ شہر میں داخل ہوتے ہی واقع ہے کچہ کے ساتھ ساتھ اسی تھانہ کی پولیس فرنٹ لائن کا کردار ادا کرتی ہے یہاں پر انسپکٹر شہنشاہ چانڈیہ بطور ایس ایچ او تعینات ہیں ان کے آفس کا نمبر 068-5020029ہے اور موبائل نمبر 0300-6722528ہے،
ماچھکہ پنجاب کا وہ حصہ ہے جو چاروں طر ف سے سندھ کے علاقہ میں گھرا ہوا ہے مرید شاخ سے گزر کر جانے والی ایک سڑک اسے پنجاب سے ملاتی ہے اس تھانہ میں میں سب انسپکٹر نوید نواز واہلہ بطور ایس ایچ تعینات ہیں ان کے آفس کا نمبر 0304-9988293ہے اور موبائل نمبر0300-9677444ہے‘ ماچھکہ تھانہ کی حدود میں بھی ڈاکو اکثر متحرک رہتے ہیں جبکہ قبائلی لڑائیاں بھی جاری رہتی ہیں
پولیس تھانہ جات اور افسران کے نام نمبرز رحیم یارخان پولیس کی جاری کردہ لسٹ سے لئے گئے ہیں
رپورٹ‘ فرحان اقبال کمپیوٹر گرافکس‘ احمد حسین
sadiqabad police station
Comments
Post a Comment