رستم کالونی صادق آباد کے تبلیغی مرکز سے 50سے زائد ارکان کی جماعت کی اپنے گھروں کو جانے کی کوشش‘ ارکان نے رستم کالونی کے تبلیغی مرکز میں موجود پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کی اور دیواروں کو پھلانگتے ہوئے اپنے گھروں کو جانے کیلئے مرکز سے باہر نکل آئے اس واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ فوری حرکت میں آگئی جس کے بعد ان اراکین کو صادق آباد کے چن بیکرز چوک میں سامنے خالی گراؤنڈ میں روک لیا گیا
جہاں پر اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار اور ڈی سی ایس حافظ خضرزمان نے ان سے مذاکرات کیے‘ ارکان کی جانب سے انہیں ان کے گھروں کو بھجوانے پر زور دیا گیا جس کو انتظامیہ نے ماننے سے انکا رکردیا‘ تبلیغی جماعت کے اراکین کا موقف ہے کہ انکو پچھلے ماہ کی 25تاریخ سے یہاں پر رکھا گیا ہے‘ ہمارے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں جن کے پازیٹو تھے ان کو انتظامیہ نے ہپستالوں میں شفٹ کردیا ہے‘ ہم انتظامیہ سے بار بار کہہ رہے ہیں کہ ہمیں گھروں کو جانے دیا جائے ہمارے بچے ہمارے انتظار میں ہیں مگر ہماری بات نہیں سنی جارہی
انتظامیہ کی اس یقین دہانی پر کہ ہم ڈی سی اور ڈی پی او سے بات کرکے آ پ کیلئے پرمٹ کا اجرا کراتے ہیں بغیر پرمٹ آپ سفر نہیں کرسکتے جس پر تمام ارکان واپس مرکز چلے گئے
tablighi jamaat sadiqabad
Comments
Post a Comment