صادق آباد تحصیل کے رہائشیوں کیلئے مارچ کے ماہ میں اچھی خبر سامنے آئی ہے جب میپکو کے شعبہ گرڈ سسٹم کنسٹرکشن نے صارفین کو بلاتعطل اور بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی کیلئے 132کے وی صادق آباد گرڈ سٹیشن میں 20/26ایم وی اے کے پاور ٹرانسفارمر کی جگہ 40ایم وی اے پاور کے استعداد کار کا نیا ٹرانسفارمر نصب کردیا ہے‘ پراجیکٹ ڈائریکٹر جی ایس سی انجئینر عبدالکریم جمالی کے مطابق چیف ایگزیکٹو میپکو کی ہدایات پر 132کے وی صاد ق آباد گرڈ سٹیشن میں 40ایم وی اے پاور ٹرانسفارمر کی پانچ کروڑ روپے لاگت سے تنصیب مکمل کردی گئی ہے‘ جس کے بعد صادق آباد گرڈ سٹیشن پر 40ایم وی اے پاور کے ٹرانسفارمرز کی تعداد 3ہوگئی ہے اور گرڈ سٹیشن کی اپنی پاور 120ایم وی اے ہوگئی ہے میپکو ٹیم نے انتہائی قلیل مدت میں اس منصوبہ کو مکمل کیا گیا ہے‘ ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں صادق آباد کے متعدد فیڈرز 16گھنٹے بند رہے تھے اس دوران اس ٹرانسفارمر کی تنصیب مکمل کی گئی جس کے بعد اب صادق آباد کے شہری گرمیوں میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی سے مستفید ہونگے اور لو وولٹیج کا مسئلہ بھی درپیش نہ ہوگا

Comments
Post a Comment