صادق آباد میں کورونا کے کنفرم coronavirus patient in sadiqabad

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتی کوششیں جاری ہیں اور پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کابڑا سبب ایران سے آنے والے افراد بنے ہیں اب صادق آباد میں بھی پانچ افراد کی ایک لسٹ سامنے آئی ہے جس میں ان میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے

ان پانچ افراد میں سے چارکا تعلق محمد پور صادق آباد سے ہے اور ان چاروں نے کچھ عرصہ قبل اپنے عزیزوں کے ہمراہ ایران کا سفر کیا
پانچوں مریض کا تعلق خیبر پختوانواہ ہے جس کی عمر ساٹھ سال ہے اور وہ صاد ق آباد میں جماعت کے ساتھ آئے ہوئے ہیں ان کی عمر 41سے 56سال کے درمیان ہیں 

ان سب کے علاوہ تین مشتبہ مریض بھی سول ہسپتال صادق آباد میں داخل کیے گئے ہیں جن کے ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں 

کورونا کا پھیلاؤ میں ایک دم تیزی دیکھنے میں آرہی ہے صادق آباد اور ضلع رحیم یارخان میں کنفرم مریضوں کی تعداد 19ہوگئی ہے جبکہ مشتبہ افراد اس کے علاوہ ہیں 
ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومتی لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے عوام گھروں تک محدود رہیں بلا ضرورت باہر نکلنے سے اجتناب کریں‘ کیونکہ اس مرض کا پھیلاؤ دوائی سے کم‘ آپسی دوری میں اضافہ کرکے روکا جاسکتا ہے 

 دوسری جانب علاقہ میں کورونا وائرس کے  مریضوں کی اطلاع کے بعد مریضوں کو ہسپتال شفت کردیا گیا ہے جبکہ محمد پور کے علاقے کو مکمل سیل بند کرکے سخت پہرہ لگائے جانے کا امکان ہے کسی فرد کو گھر سے باہر آنے جانے کی اجازت نہیں ہے  

4 Confirmed patients with traveling history are admitted in THQ Hospital Sadiqabad. 21 family members of these 4 patients are also qurentined as a precautionary measure and their samples have been taken. Dr Liaqat Ali Chuhan (MS) THQ Sadiqabad

We have increased our capacity up to 120 patients in case of any emergency. #DrLiaqat Ali Chuhan #PunjabHealthReforms #Coronavirus

Comments