کورونا کے باعث تجارتی سرگرمیاں کافی حد تک بند ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کے نرخ آسمانون پر ہیں
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر،خواجہ محمد ادریس، چوہدری فلک شیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور تاجر تنظیموں کے نمائندگان موجو دتھے۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو سامنے رکھتے ہوئے مندرجہ ذیل اشیاء کی قیمتیں صارفین کے نمائندگان، انجمن تاجران اور زمینی حقائق کو دیکھتے ہوئے مشاورت سے مقرر کی گئی جس کے تحت چاول کرنل(پرانا)138روپے، چاول کرنل(نیا)128روپے، چاول (ٹوٹا)62روپے، دال چنا(باریک)110روپے، دال چنا (موٹی)116روپے، دال چنا(سپریم)122روپے، دال
مسور(باریک)162روپے، دال مسور (موٹی ایمپورٹڈ)138روپے، دال ماش(سپر کوالٹی)200، دال ماش(کرمی)218روپے، دال مونگ (دھلی ہوئی)275روپے، چنا سفید (موٹا9ایم ایم)122روپے، چنا سفید (باریک)92روپے، بیسن116روپے، چینی78روپے، دودھ80روپے، دہی90روپے،گوشت (چھوٹا)700روپے، گوشت (بڑا)350روپے فی کلو گرام دستیاب ہوں گی۔ جبکہ روٹی100گرام6روپے اور نان، خمیری روٹی8روپے میں فروخت ہو گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنر ز اشیاء روز مرہ کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں خاص طور پر چینی78روپے فی کلو گرام سے زائد پر فروخت کرنیوالے دکاندار کو جرمانہ نہیں جیل بھیجا جائے حکم عدولی کی صورت میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔انہوں نے کریانہ و سبزی ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز پر اشیاء روز مرہ کے نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے چاہیے کہ خریداری کے لئے آنے والے صارفین کی براہ راست نظر ریٹ لسٹ پر پہنچے، ریٹ لسٹیں پوشیدہ رکھنے والوں کے خلاف بھی اسسٹنٹ کمشنرز او رپرائس کنٹرول مجسٹریٹس سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں چکن کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو ہدایت کی کہ وہ پولٹری کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں اور قیمتوں میں اضافہ کی وجوہات سے آگاہ کریں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ ضلع میں 450سے زائد کنٹرول شیڈ ہیں جہاں پر برائلر مرغی کی فارمنگ کی جاتی ہے لاک ڈاؤن کے باعث 75فیصد شیڈز بند تھے تاہم 120سے زائد شیڈ پر چکن تیاری کی آخری مراحل میں ہے جبکہ 100سے زائد مزید شیڈز پر فارمنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے اور پولٹری کے نرخوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔
Dc rahim yar khan
Comments
Post a Comment