رپورٹ‘ محمد فرحان اقبال
گندم کا سیزن آتے ہی کچہ کا علاقہ اور پھر پولیس کا نام ذہن میں آجاتا ہے‘ اس کی بنیادی وجہ گذشتہ کئی برس قبل پولیس کی گاڑیوں میں گندم کی بوریوں کی نقل و حمل کی تصاویر‘ کچہ کے زمینداروں کی پولیس پر لگائے گئے الزامات سامنے آنے پر پولیس پر یہ الزام ہمیشہ کیلئے ایک مہر کی طرح ثبت ہوگیا‘ اب جب بھی پولیس اس سیزن میں موومنٹ کرتی ہے تو بیشتر عوامی رائے یہی ہوتی ہے کہ گندم کے حصول کیلئے آپریشن کیا جارہا ہے‘ بہت کم افراد ایسے ہیں جنہوں نے کچہ کراچی‘ ماچھکہ‘ دولت آباد اور کیمپ ٹو کی چوکیوں کو دیکھا ہوا ہے
میں نے بطور رپورٹرمتعدد بار خود ان علاقوں کو وزٹ کیا ہے جہاں پر بندہ ہوتا ہے نہ بندے کی ذات‘ میلوں دور تک سناٹا یا پھر دریا کا پانی
جس طرح انڈیا پاکستان بارڈر پر فوجیں آمنے سامنے بیٹھتی ہوتی ہیں ویسے ہی انا علاقوں میں صرف پولیس کے جوان ہوتے ہیں یا پھر ڈاکو
لانگ رینج گنز سامنے آنے کے بعد اب آپ کو دشمن کے پاس جاکر حملہ نہیں کرنا پڑتا بلکہ دو چار کلومیٹر دور سے ہی ٹارگٹ نظر آنے پر فائر کیا اور ٹارگٹ ڈھیر
ان علاقوں میں تعینات ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوان حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں‘ جن کی زندگی چوبیس گھنٹے خطرہ میں ہے دن کے وقت تو آپ اردگرد نظر رکھ سکتے ہیں مگر رات ہوتے ہی ہر طرف اندھیرا اور اللہ حافظ
اب آتے ہیں اس سال کے پولیس آپریشن کی طرف
کورونا لاک ڈاؤن میں پولیس کی نفری یا تو احساس سنٹر ز پر لگی ہوئی ہے یا دیگر عوامی مقاصد پر استعمال ہورہی ہے جس کا بھرپور فائد ہ جرائم پیشہ افراد اٹھانے کی کوشش کررہے ہیں شہر میں آئے روز موٹر سائیکل چوری یا ڈکیتی ہورہے ہیں وہیں کچہ میں گندم کی کٹائی میں مصروف کاشتکار ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر آگئے ہیں‘ کچھ روز قبل ماچھکہ میں ایسے ہی تین جرائم پیشہ افراد کو ایس ایچ او نوید نواز واہلہ کی ٹیم نے انکے منتطقی انجام تک پہنچایا‘ پولیس کے مطابق یہ تینوں ڈاکو اور انکے ساتھی کاشتکاروں کی گندم کٹائی میں مداخلت کررہے ہیں ان سے پیسے طلب کررہے تھے جس پر پولیس کاروائی میں انہوں نے پولیس پر حملہ کیا جوابی حملہ میں تین ڈکیٹ اپنے انجام کو پہنچے
اس معاملہ کے بعد علاقہ میں حالات مزید سنگین ہوگئے پولیس کے جوانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کے بعداس امر کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی ہے کہ اس علاقہ میں فوری آپریشن کرکے جرائم پیشہ افراد کو انکے انجام تک پہنچایا جائے جس کے بعد ڈی پی او منتظر مہدی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صادق آباد حافظ خضرزمان بکتر بند گاڑیو ں‘ا یلیٹ فورس ’پنجاب پولیس کی بڑی نفری کے ساتھ موضع دولت آباد اور کچہ کراچی پہنچے اورکیمپوں پر موجود جوانوں کی حوصلہ افزائی کی علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا جس میں پولیس کے مطابق متعدد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جوکہ قتل اغوا اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات میں اشتہاری ہیں
ڈی ایس پی حافظ خصر زمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس نے اپنے زمینداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا ہے‘ گناسے لیکر گندم کی فصل کٹائی تک پنجاب پولیس نے کاشتکاروں کو مکمل جان و مال کا تحفظ فراہم کیا ہے ہم اپنے جوانوں اور عوام کی حفاظت کیلئے پوری طرح چوکس ہیں جرائم پیشہ افراد کچہ کے علاقے کی بین الصوبائی حدود کا فائدہ اٹھاتے ہیں مگر ہم اپنے علاقہ میں کسی مجرم‘ جرائم پیشہ فرد کا وجود برداشت نہیں کرینگے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں گے
punjab police sadiqabad police
Comments
Post a Comment