کونسا کاروبار کھلے گا کونسا بند رہے گا‘پنجاب حکومت نے لسٹ جاری کردی PUNJAB LOCK DOWN

حکومت پنجاب کی جانب سے کوروانا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر نقل و حمل پر دفعہ 144کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں لیکن عوام کی سہولت کے پیش نظر مختلف کاروبار میں چھوٹ دی گئی ہے جن کی تفصیل درج ذیل ہے 
رپورٹ‘ محمدفرحان اقبال صاد ق آباد
گروسری سٹورز،کریانہ سٹورز،گوشت اور دودھ کی دکانیں،تندور آٹا چکیاں اور ٹیک اوے،ہوم ڈلیوری کے حامل ریسٹورنٹس،صحت کی خدمت سے منسلک افراد،ادویات اور PPESبنانیو الے اور ان کی ترسیل و فراہمی سے منسلک ادارے،گاڑی پر مریض اور اس کے علاج کے لئے دو افراد کی نقل حمل،کھانے پینے کی اشیاء،ادویات خریدنے والے افراد،تدفین اور نماز جنازہ میں شریک ہونے والے افراد،اہم مفاد عامہ کے ادوارے مثلا واپڈا،SNGPLواسا،این ٹی ڈی سی،پوسٹل اور کورئیر سروس وغیرہ،مالیاتی ادارے،دفاع سے متعلق پیداواری ادارے ضروری سٹاف کے ساتھ،کھانے پینے کی اشیاء کے پیدواری ادارے،ان کی ترسیل و فراہمی سے منسلک ادارے
مویشی منڈی،سبزی منڈی اور غلہ منڈی،ڈرائی پورٹ اور اس سے منسلک کسٹمرز سروسز،پولٹری و لائیو سٹاک فیڈملز اور اس کی سپلائی چین 
بیج بنانے والے کھاد بنانیو الے اور کیڑے مار ادویات بنانے والے ادارے اور ان کی سپلائی چین 
فلاح و بہبود کی تنظمیں جو فری درسترخوان اور ضروری خدمات فراہم کرتی ہیں 

میڈیا کے افراد جن کو انفارمیشن ڈیپارنمنٹ نے نامزد کیا ہو اور اخبار فروش،سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن،پاکستان اسٹاک ایکسچنیج،سنٹرل ڈیپازیٹری کمپنی اور منسلک ادارے،باردانہ کے پیداواری ادارے اور ان کی ترسیل و فراہمی سے متعلق ادارے،کھانے پینے کی پیکنگ کی صنعت و کارخانہ،حفظان صحت کی اشیاء کی پیداوار اور اس سے منسلک فراہمی اور ترسیل کے ادارے،تیل اور گیس کی پیدواری ادارے،ODGCL,PPL,MPCLاور ان کے ٹھیکیدارن وغیرہ،پاک عرب ریفائنری اس صنعت سے متعلقہ دیگر ادارے اور ان کی سپلائی چین،احساس کفالت پروگرام اور BISPکے دفاتر اور مراکز،ٹیلی کمونیکشین کمپنیز اور ان کی دکانیں فرنچائز،ٹیٹرا پیک اور اس طرح کے دوسرے پیکنگ ادارے اور ان کی سپلائی چین 

مقامی سطح پر کمشنر صاحبان کے دیئے گئے استثنیٰ 

پٹرول پمپس،ایل پی جی کی دکانیں،فلنگ پلانٹس،آٹو ورکشاپ،آئل ڈپو،ٹائر پنچرشاپ،ڈرائیورزہوٹل اور سپرئیر پارٹس کی دکانیں (بمشول قومی و صوبائی ہائے ویز پر واقع)
ٹریکٹر کی صنعت،کارخانے ڈیلرز اور ٹریکٹر کے زرعی آلات کی ورکشاپ 
سیمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ اور سوڈا ایش انڈسٹریز سے متعلق تمام سرگرمیاں،بشمول ان کی سپلائی چین،پالتوں جانوروں کی دکانیں بمشول ان کی خوراک کی سہولیات،زیادہ سے زیادہ ایک مددگار کے ساتھ کھلیں رہیں گی،10بلین ٹری سونامی پرگرام سے متعلقہ محمکہ جنگلات کے تمام امور،متعلقہ سرکاری دفاتر اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے اہلکار،ہسپتال،میڈیکل سٹورز،لیبارٹریز،فارما سویٹکل کمپنی اور ان کی سپلائی چین بھی کھلی رہیں گی 
کال سینٹرز زیادہ سے زیادہ 50فیصد سٹاف کے ساتھ،نہری پانی اور ڈیموں سے متعلقہ امور پر فائز پر محکمہ ایری گیشن کے اہلکار بھی اپنی خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔
یہ تمام تر معلومات حکومت پنجاب کے جاری کردہ اشتہار سے لی گئی ہیں‘ اس لسٹ میں موجودہ برنسز کے علاوہ باقی تمام کاروبار بند رہے گا 
its all about punjab lock down
جبکہ اس کے علاوہ حکومت نے چودہ اپریل سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو چلانے کا اعلان کررکھا ہے جس سے معیشت کا رکا ہوا پہیہ بہتر انداز میں چلنے کا امکان ہے 


Comments