صادق آباد میں پھنسے پریشان حال تبلیغی جماعت کے اراکین کی روداد Tablighi Jamaat

لاک ڈاؤن کے باعث جہاں عام شہری مشکلات کا شکار ہیں وہیں پر تبلیغی جماعت کے اراکین جو کہ لاک ڈاؤن کے وقت ملک کے مختلف حصوں میں موجود تھے ان کو وہیں پر محصور کردیا گیا ہے‘ صادق آباد کی رستم کالونی میں واقع تبلیغی مرکز میں اس وقت درجنوں ارکان موجود ہیں جن کو حکومت نے تاحال گھروں کو جانے کی اجازت نہیں دی‘ ان ارکان کی جانب سے انتظامیہ کو اور ہمیں ایک خط لکھا گیا ہے جو کہ من و عن آپ کی نذر کررہے ہیں اس خط میں ان ارکان نے اپنی مشکلات سے آگاہ کیا ہے اور انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی 

 خط کے مندرجات من و عن پیش کیے جارہے ہیں 
اسلام علیکم امید ہے آپ سب خیریت سے ہونگے 
ہم اس وقت صادق آباد مرکز ضلع رحیم یارخان صوبہ پنجاب میں تبلیغی مرکز رستم کالونی میں تقریبا 73افراد 20دن سے محصور ہیں۔صورتحال یہ ہے کہ آج ہمارے تقریبا اسی شہر صادق آباد میں 30دن پورے ہوئے اور تبلیغی مرکز میں 20دن پورے ہوئے۔
ان 20دنوں میں حکومتی انتظامیہ اداروں سے وقتا فوقتا مختلف ہدایات روزانہ بدل بدل کر آتی ہیں جس کی ہمیں کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ یہ کیا کررہے ہیں۔
پہلے انہوں نے ہمیں یہ ہدایات جاری کہ یہ مرکز آپ کاقرنطینہ سنٹر ہے آپ کو 14 دن کے لئے یہاں رکھیں گے اگرکوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تو آپ کو NOCدے کر یہاں سے روانہ کریں گے یہ بات آئی جی پنجاب صاحب نے اپنے لیٹر یکم اپریل میں بھی واضح کی تھی کہ جماعتوں کو مراکز میں 10دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا جائے
 کچھ دنوں میں بعد کچھ اداروں سے یہ حکم آیا کہ نہیں اب آپ سب میں 4افراد کا ٹیسٹ کریں گے اگر یہ نیگٹو آئے تو NOCدے کر روانگی کی ترتیب بنائیں گے۔سپلمنگ کے لئے رات 10 بجے کے بعد میڈیکل ٹیم آئی تھی اور بزرگ ساتھیوں سے جو تقریبا 60سال سے اوپر ہیں نیند سے جگا کر ان کے سپمل لئے گئے۔اور یہ سپمل تقریبا یکم اپریل کو لئے گئے اور یہ کہا گیا کہ ان کا رزلٹ 2سے 3 دن میں آجائے گا جو تقریبا چھ دن کے بعد آیا ار رزلٹ بھی صرف زبانی کوئی سرٹیفکیٹ نہیں،سارے نیگٹیو رزلٹ تھے لیکن ٹال مٹول کر رہے تھے کہ آج یا کل NOCدینگے۔

پھر یہ حکم آیا کہ اب اور سپمل لینے ہیں پھر پانچ ساتھیوں کے سمپل لئے گئے اور کہاگیا کہ رزلٹ کا انتظار کریں۔

10اپریل کو خبر آئی کہ بس NOCتیار کررہے ہیں آپ حضرات جانے کی تیاری کرلے یہاں مرکز انتظامیہ DCآفس چلے گئے کہ میٹنگ ہے Exit Plane بنارہے ہیں وہاں پیچھے سے پوری میڈیکل ٹیم رات 10-11بجے کے بعد مرکز آگئے کہنے لگے کہ RPOصاحب کا حکم ہے کہ سب کے ٹیسٹ کرائے جائے فورا ساری جماعتی لائن میں بیٹھ جائیں،سمپلنگ کے لئے تیار ہو جائے سب کو نیند سے جگایا اور دوبارہ سے پروفارمہ بھرنے لگے یاد رہے کہ یہ ٹیسٹ ہمارے تقریبا 5-6دفعہ مختلف دنوں میں وقتا فوقتا ہو گئے تھے اور پھرسب سے سیمپل لیکر کہاگیا کہ 48گھنٹوں میں رزلٹ آجائے گا۔

اور ساتھ یہ بھی کہا کہ جو پہلے سپملز تھے ان میں سے 3پازیٹیو ہے اور حکم یہ ہے کہ ان کو بھی ہسپتال لے جانا ہے لہذا ان تین ساتھیوں کو رات 12بجے مرکز سے قرنطینہ سیل میں شفٹ کیا گیا جہاں نہ واش روم میں پانی تھا نہ دیگر ضروریات زندگی کی اشیا،یہ تین ساتھی کورونا پازیٹو ہیں یا نہیں یہ اللہ ہی جانتے ہیں کیوں کہ 25مارچ سے آج 13اپریل تک ہم 73ساتھیوں میں سے سب کے سب الحمد اللہ صحت مند ہیں کوئی بیماری کی علامت نہیں سب ٹھیک ٹھاک ہیں،نہ کھانسی،نہ بخاراور نہ ہی سانس لینے میں کوئی دشواری ہے۔

اب یہ حکم ہے کہ جن 64ساتھیوں کے سپمل لے لئے ہیں 9کے علاوہ جن کا پہلے سے ٹیسٹ ہو چکا ہے اگر ان 64میں سے ایک بھی پازیٹو آیا تو سب کے سب مزید 14دن مرکز میں قرنطینہ یعنی قید میں رکھا جائے اور پھر ٹیسٹ کرائے جائیں گے یہ لامتناہی سلسلہ جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ ہم سب ساتھیوں سے اصل شناختی کارڈ پولیس ایس ایچ او صاحب نے خود لئے تھے تاکہ یہ لوگ بھاگ نہ جائیں۔

ہمارے سپمل 25-3-2020سے 13-4-2020کے مطابق 20دن پورے ہوئے آئی جی پنجاب صاحب کے مطابق ہم نے ڈبل قرنطینہ گزار لئے۔
ان 20 دنوں میں کسی ساتھی کو کسی قسم کی کوئی کوروانا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئی، ان 20دنوں میں تبلیغی مرکز صادق آباد میں ا یک قرنطینہ سیل ہے جس میں سیکورٹی فورسز ہمارے ساتھ موجود ہیں اور مرکز کی انتظامیہ خدمت کے لئے 8-9ساتھی ہیں باقی مرکز کے گیٹ کو تالے لگائے گئے ہیں اس کو بھی مقامی بندہ اندر اور کوئی جماعت کا ساتھی باہر نہیں جاسکتا۔

مرکز کے اندر تمام ساتھی اپنی پوری احتیاط کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں ماسک کا استعمال،نماز میں 2فٹ کا فاصلہ،ہاتھوں کو بار بار دھویا جارہاہے،بستر فاصلے کے ساتھ وغیرہ وغیرہ احتیاطی تدابیر جاری ہیں۔

جن تین ساتھیوں کے رزلٹ پازیٹو کا بتایا گیا تھاان کو صادق آباد سے رحیم یارخان شفٹ کیا گیا اور ان کے مزید آگے ٹیسٹ اب تک نہیں ہوئے بلکہ ان کو کہا گیا ہے کہ آپ کو مزید 14دن مہمان رکھا جائے گا،یاد رہے کہ یہ صورتحال ہمارے قریب 2کلو میٹر کے فاصلے پر دارالعلوم مدرسہ جس میں 94ساتھی جماعتوں کے محصور ہیں اور مضافات میں جماعتوں کے ساتھ یہی ہور ہا ہے۔

ہم نے حکومتی ہدایا ت کے مطابق قرنطینہ سیل میں مقررہ دن گزار لئے ہیں بلکہ ڈبل دن گزارے ہیں‘لہذا ہمیں اپنے اصل شناختی کارڈ اور NOCدے کر روانہ کیا جائے۔اگر بلغرض ان 64میں سے کوئی ایک یا دو 30-40ساتھی پازیٹو آئے تو ہم نے کسی ساتھی کو ان کے حوالے نہیں کرنا۔
بلکہ یہ پازیٹو کیس تو انسانی غلطی کی وجہ سے بھی آسکتے ہیں throot infectionکی وجہ سے یا میڈیسن الرجی وغیرہ کی وجہ سے بھی پازیٹو آسکتے ہیں تو کیوں باقی افراد جو کہ نیگیٹو ہے دوبارہ 14دن قرنطینہ کرایا جائے‘ پازیٹو اور نیگیٹو کیسزکو اپنا ٹیسٹ رزلٹ سرٹفیکیٹ دیا جائے 
ان 3ساتھیوں کے فورا RT PCRکیا جائے،بلڈ ٹیسٹ کیا جائے اور ان کا رزلٹ فورا ہمیں بتایا جائے۔
ان 64 میں سے جو بھی پازیٹو آئیں گے ان کے علاوہ باقی تمام نیگیٹو آنے والے کو پہلے NOCدے کرروانہ کیا جائے اوران پازیٹو کا فورا  ایک دن کے اندر اندر 14دن کاقرنطینہ کیا جائے اور اس دوران کورونا وائرس نہیں ان میں نہ رہا تو اسی جگہ سے ان کو NOCدے کر روانہ کیا جائے مزید 14دن نہ رکھا جائے 

آخری گزارش ان 73ساتھیوں میں سے شوگر‘ دل اور بلڈ پریشر کے مریض موجود ہیں اگر اس خوف وہراس کے ماحول میں ان کو کچھ ہوا تو ان کا ذمہ دار کون ہو گا۔
وسلام 
اپنے لئے ہمارے لئے اور ساری امت کے لئے خصوصی دعا اور استغفار کی 
درخواست ہے۔

Tablighi Jamaat sadiqabad

Comments