پنجاب میں جائیداد کی رجسٹریاں کھل گئیں‘ رعایت بھی دے دی گئی land record punjab

رپورٹ‘ محمدفرحان اقبا ل  0344.2000080
land record punjab
لاک ڈاؤن کے دوران تمام تر بزنسز بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد پراپرٹی کے بزنس اور جائیداد کی خریدو فروخت کیلئے حکومت پنجاب نے انقلابی اقدامات کیے ہیں اس سلسلہ میں جہاں پر ٹیکسز میں رعایت دی گئی ہے وہیں ہفتہ میں تین روز رجسٹریوں کا عمل بھی پنجاب بھر میں شروع کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں تین روز مقرر کیے گئے ہیں جب سب رجسٹرار حفاظتی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے رجسٹریوں ا عمل مکمل کرائے گا 
اس سلسلہ میں کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ کو بھی بیع اور ضمانت کی جمع بند یاں جاری کرنے کیلئے کھول دیا گیا ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہوسکے‘ اس سلسلہ میں ایک نمبر جاری کیا گیا ہے جہاں پر کال کرکے پہلے آپ ٹائم لیں گے پھر اگلے دن جاکر اپنی جمع بندی حاصل کرسکیں گے اس سلسلہ جو نمبر جاری کیا گیا ہے وہ 042.111222277ہے 
سب رجسٹرار آفس صادق آباد سے آمدہ معلومات کے مطابق سب سے پہلے آپ کو ٹیکسز کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں جو کہ پنجاب حکومت اور وفاق کی جانب سے عوام کو رعایت دی گئی ہے ٹیکسز کی شرح کو کافی کم کیا گیا ہے جس سے عوام کو براہ راست لاکھوں روپے کا فائدہ ہوگا 
سب سے پہلے اندرون میونسپل کمیٹی جو ٹیکسزمیں کمی کی گئی ہے اس میں گین ٹیکس کا مکمل خاتمہ کردیا گیا ہے (گین ٹیکس) وہ ٹیکس ہے جو پانچ سال کے اندر جائیداد کی دوبارہ فروخت پر عائد تھا اور دو فیصد کے حساب سے ٹیکس چارج کیا جاتا تھا اس ٹیکس کے خاتمہ سے اب آپ جب دل کرے پراپرٹی خریدیں جب دل کرے فروخت کریں آپ کو اب گین ٹیکس کی ادائیگی تاحکم ثانی نہیں کرنی پڑے گی 
اسی طرح بلدیہ کا ٹیکس بھی ایک فیصد کردیا گیا ہے جبکہ ایک فیصد ٹیکس ہی سٹام ڈیوٹی کی مد میں دینا ہوگا‘  ود ہولڈنگ ٹیکس  دو فیصد کی شرح سے برقرار رہے گا

بیرون حدود کمیٹی (دیہی علاقوں میں) جائیداد کی خرید و فروخت پر صرف گین ٹیکس کا خاتمہ کیا گیا ہے باقی تما م ٹیکسز بدستور قائم رہیں گے 
اب سب رجسٹرا ر ہفتہ‘ سوموار اور بدھ کے روز رجسٹریاں کرسکیں گے 



Comments