لاک ڈاؤن سے متاثرہ شہریوں کی مدد کیلئے وزیر اعظم احساس پروگرام جاری ہے،اس سلسلہ میں بھیجے گئے ایس ایم ایس اور آن لائن فارم فل کئے جارہے ہیں جب کہ بھیجے گئے فارمز کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے اس سکیم کے تحت تین سے چار ماہ تک مستحق خاندانوں کی مدد کی جائے گی،اس سلسلہ میں حکومت پنجاب نے تحصیل صادق آباد میں سات مراکز کا انتخاب کرلیا ہے جہاں پر اس سکیم میں منتخب کردہ افراد کو ان کی رقوم یا چیک دیئے جائیں گے۔اس سلسلہ میں مجوزہ سات پوائنٹس کی تفصیلات آپ کے ساتھ شیئر کی جارہی ہیں۔
میونسپل کارپوریشن صادق آباد
شہر کی حدود میں تین مراکز قائم کئے جارہے ہیں جہاں پر احساس پروگرام کے تحت امدادی رقوم فراہم کی جائیں گی یہاں پر صرف وہی افراد آئیں گے جن کو امدادی رقم کی فراہمی کا میسج ملے گا۔
پہلا پوائنٹ گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول صادق آبادمیں بنایا گیا ہے جب کہ دوسرا پوائنٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لو انکم سکیم سٹلائٹ ٹاؤن میں ہو گا جب کہ تیسرا اور آخری پوائنٹ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج صادق آباد میں ہو گا ان تینوں مراکز سے صرف شہری حدود کے لوگ مستفید ہو سکیں گے
تحصیل کونسل صادق آباد
صادق آباد شہر کے بیرونی علاقہ جات جن میں بھونگ رحیم آباد،چوک سویترا،احمد پورلمہ اور گوٹھ جنگو ٹلو بنگلہ،چوکی 206پی،کوٹ سبزل جمالدین والی،چوک شہباز پور،سنجرپور اور دیگر علاقہ جات شامل ہیں عوام کی سہولت کے لئے مراکز قائم کئے جارہے ہیں جب کہ چار یونین کونسل کے لئے پوائنٹس کا اعلان کر دیاگیا ہے
جن کی تفصیل درج ذیل ہے
پہلا مرکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھونگ شریف میں بنایا جارہاہے جہاں یونین کونسل بھونگ کے افراد میں امدادی رقوم تقسیم کی جائیں گی
دوسرا مرکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جمالدینوالی میں قائم کیا جارہاہے جہاں پر یونین کونسل جمالدینوالی کے رہائش افراد امدادی رقوم حاصل کر سکیں گے۔
جب کہ تیسرا مرکز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ سبزل میں بنایا جائے گا جہاں پر یونین کونسل محب شاہ کے رہائشی افراد مستفید ہو سکیں گے
چوتھا اور آخری مرکز دفتر یونین کونسل رانجھے خان میں بنایا جائے گا یہاں پر اسی یوسی کے افراد کو رقوم تقسیم کی جائیں گی۔
امدادی رقوم نادرا کی تصدیق اور لاک ڈاؤن کے دروان دفعہ 144کی تمام سیکشنز پر عمل درآمد کر کے دیا جائے گا اس سلسلہ میں پولیس کو ہدایت جاری کر دی گئیں کہ وہ سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرے جب کہ لوگوں کے درمیان فاصلہ بھی قائم رکھے،آنے جانے والے تمام افراد کی سکریننگ کا بھی انتظام کیا جائیگا جب کہ بائیو میٹرک تصدیق بھی کی جائے گی۔
Sir es men UC roshan bhait nahen
ReplyDeleteKyun?
If Adam sahaba hai is main
ReplyDelete