احساس پروگرام میں فوت شدگان کے پیسے لینے کیلئے درخواستیں دینے کا طریقہ کار جاری 8171 ehsaas-emergency-cash-program-new-update
تفصیل سے سننے کیلئے ویڈیو پر کلک کریں
رپورٹ‘ محمد فرحان اقبال صادق آباد
احساس پروگرام ملک بھر میں جاری ہے جس میں 8171پر مسیج کرنے والوں کو 12ہزار روپے کی رقم کی ادائیگی کی جارہی ہے اس سلسلہ عوا م کو ایک مشکل یہ بھی پیش آرہی تھی کہ ان کو میسج آرہے تھے کہ آپ کے والد یا والدہ اہل ہیں مگر وہ فوت ہوچکے ہیں‘ اسی طرح خاوند یا بیوی اہل ہے مگر ان میں سے کوئی ایک فوت ہوچکا ہے یا دونوں فوت ہوچکے ہیں تو رقم کون لے گا اس سلسلہ میں ہم نے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار سے رابطہ کیا جس پر انہوں نے عوام کی یہ شکایت نادرا اور بے نظیر سپورٹ پروگرام /احساس پروگرام کے متعلقہ افراد تک بھی پہنچائی جس پر اب ایک طریقہ کار طے کرکے بتادیا گیا ہے جوکہ مکمل گائیڈ لائن کے ساتھ آپ کے سامنے ہم رکھ رہے ہیں
پالیسی طریقہ کار برائے احساس ایمرجنسی امدادی رقم بوجہ کورونا وارئرس کے حصول کے حقدار کی تبدیلی بوجہ فوتیگی سربراہ /نامزد حقدار
1
اگر 8171پر ایس ایم ایس کے نتیجہ میں جس شخص کے نام پر احساس ایمرجنسی کے 12000روپے منظور ہو ئے ہیں اور وہ وفات پا چکاہے اور اس کی بیوی اگرزندہ ہے تو اس کے نام امدادی رقم ٹرانسفرکی جائے گی بیوی درخواست کنندہ کے طور پر مندرجہ ذیل کاغذات جمع کئے کرائے گی
ڈیتھ سرٹیفکیٹ،نامزد حقدار (ا پنے شوہر کا جس کے نام پیسے آئے ہیں) 2 نامزد حقدار(شوہر) کے شناختی کارڑ کی نقل اگر موجود ہے تو
بیوی کے شناختی کارڈ کی نقل اور موبائل نمبر
2
اگر 8171پر ایس ایم ایس کے نتیجہ میں جس شخص کے نام احساس ایمرجنسی کے 12000روپے منظور ہوئے ہیں اور وہ وفات پا چکی ہے اور اس کا خاوند اگر زندہ ہے تو اس کے نام امدادی رقم ٹرانسفر کی جائے گی اور درخواست کنندہ سے مندرجہ ذیل کاغذات جمع کئے جائیں گے
ڈیتھ سرٹیفکیٹ نامزد حق دار (بیوی کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ نامزد حقدار (بیوی)کے شناختی کارڈ کی نقل اگر موجود ہے تو
خاوند کے شناختی کارڈ کی نقل اورموبائل نمبر
3
اگر 8171پر ایس ایم ایس کے نتیجہ میں جس میں شخص کے نام احساس ایمرجنسی کے 12000روپے منظور ہوئے ہیں اور وہ اوراس کی بیوی دونوں وفات پا چکے ہیں تو ان کی غیر شادی شدہ سب سے بڑی بیٹی کے نام امدادی رقم ٹرانسفر کی جاسکے گی اور درخواست کنندہ سے مندرجہ ذیل کاغذات جمع کئے جائیں گے
والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور والد کے شناختی کارڈ کی نقل اگر موجود ہے تو
والدہ کاڈیتھ سرٹیفکیٹ اور والدہ کے شناختی کارڈ کی نقل اگر موجود ہے تو
غیر شادی شدہ سب سے بڑی بیٹی کا ب فارم
بیٹی کے شناختی کارڈ کی نقل اور موبائل نمبر
4
اگر 8171پر ایس ایم ایس کے نتیجہ میں جس شخص کے نام احسا س ایمرجنسی کے 12000روپے منظور ہوئے ہیں اور وہ اور اس کی بیوی دونوں وفات پا چکے ہیں اور گھر میں غیر شادی شدہ بڑی بیٹی نہیں ہے تو اس کے غیر شادی شدہ سب سے بڑے بیٹے کے نام احساس ایمرجنسی امداد ٹرانسفر کی جاسکے گی اور درخواست کنندہ سے مندرجہ ذیل کاغذات جمع کئے جائیں گے۔
والد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور والد کے شناختی کارڈ کی نقل اگر موجود ہے تو
والدہ کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور والدہ کے شناختی کارڈ کی نقل اگر موجود ہے تو
غیر شادی شدہ سب سے بڑے بیٹے کا ب فارم اور بیٹے کے شناختی کارڈ کی نقل اور موبائل نمبر
یہ تمام درخواستیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام /احساس پروگرام کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وصو ل کرینگے
ehsaas-emergency-cash-program-new-update
ehsaas-emergency-cash-program-new-update
Comments
Post a Comment