رحیم یار خان ( نور محمد سومرو ) ضلع بھر میں کورونا پھیلاؤ اور مریضوں کی تعداد بڑھنے کے پیش نظر دانش سکول میں 500 بیڈز پر مشتمل قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا جبکہ اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس اور شیخ زید ہسپتال سمیت ضلع بھر کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں و سرکاری عمارتوں میں 400 بیڈز پر مستمل قرنطینہ سینٹرز اور آئسولیش وارڈز پہلے ہیں قائم ہیں جن میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدائت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے زیر علاج مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات سمیت تین وقت کا کھانا چائے پانی اور ضروریات زندگی اور استعمال کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں رحیم یار خان کے نواحی علاقوں میں واقع دانش سکول اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں گرلز اور بوائز ہاسٹلز کے کمروں اور ہالز سمیت خواجہ فرید آئی ٹی یونیورسٹی، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خان پور ، صادق آباد، لیاقت پور اور دیگر جگہوں پر ہنگامی بنیادوں پر ائسو لیشن روم اور مریضوں کیلئے تمام سہولیات پہنچاتے ہوئے ڈاکٹرز نرسنگ و پیرامیڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ہر مریض کیلئے نئے بستر سمیت علیحدہ ضروریات کی اشیاء جن میں تولیہ، صابن ، ہینڈ واش، سرسوں کا تیل، کنگھی، ٹوتھ برش و پیسٹ، ہوائی چپل، شیونگ کریم و ریزر، ٹشو رول، بچوں کیلئے ہر سائز کے پیمپرز، دودھ کے پیکٹس، بسکٹ، اور خواتین کی اشیاء بھی شامل ہیں صبح ناشتہ دوپہر اور رات کے کھانے کیلئے مستند ہوٹل مالکان کی طرف سے حفظانِ صحت کے اصولوں کے عین مطابق کھانا بھی فراہم کیا جا رہا کھانا ڈسپوزل برتنوں اور پلاسٹ دستر خوان میں دیا جا رہا ہے استعمال شدہ برتنوں اور اور دوبارہ استعمال نہ ہونے والی اشیاء کو جلایا اور زمین میں دبایا جا رہا ہے مریضوں کے زیر استعمال اشیاء کو روزانہ کی بنیاد پر جلا کر گڑھے میں دبا دیا جائے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ڈی پی او منتظر مہدی، ضلعی فوکل پرسن اے ڈی سی جی شیخ طاہر، اسسٹنٹ کمشنرز ریاست علی ، اعتزاز انجم نے ایک بار پھر مریضوں کو ملنے والی علاج و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا
دوسری جانب ڈی سی رحیم یار خان نے اہم بیان جاری کیا ہے جس میں
کوروناوائرس_کنفرم_مریضوں_کی تعداد18دوجابحق_ہوگئے_ڈپٹی_کمشنر_علی
#شہزاد_کی_تصدیق
رحیم یار خان:ضلع کو 27 زون میں تقسیم کرتے ہوئے 5700سے زائد بیرون ممالک سے آئے افراد کی سکریننگ کی گئی،ضلع میں کورونا کے224مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لئے گئے۔95کی رپورٹ منفی جبکہ18کے نتائج مثبت آئے ہیں ضلع میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18ہوگئی۔تمام مریضوں کو پیشگی قرنطینہ میں رکھا گیا تھاکورونا وائرس سے جانبحق ہونے والے افراد کی تعداد 2ہوگئی،کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض جانبحق ہو گیا،کورونا سے متاثرہ16مریض شیخ زید اور ٹی ایچ کیو صادق آباد میں زیر علاج ہیں،کورونا سے متاثرہ افراد کے رابطہ میں رہنے والے تمام افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا،متاثرہ افراد کے رابطہ میں رہنے والے تمام افراد کے سیپلز حاصل کر لئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سکریننگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،سکریننگ ٹیموں میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف، پولیس، ریونیو، سپیشل برانچ او رسیکورٹی برانچ کے نمائندے شامل ہیں۔سندھ پنجاب بارڈرز پر 3700سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی شیخ زید ہسپتال میں 27بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈز کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے مختص ہے۔شیخ زید ہسپتال سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے بیڈز کی تعداد150تک بڑھائی جارہی ہےضلع کے قرنطینہ مراکز میں 100سے زائد مشتبہ مریضوں کو رکھا گیا ہے۔ضلع میں ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل سمیت دیگر سٹاف کی حفاظت کے لئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہےکورونا وائرس کے مشتبہ و کنفرم مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ہیلتھ سٹاف کے لئے حفاظتی کٹس کی وافر مقدار موجود ہے۔کورونا وائر س کی تشخیص ایسے افراد میں ہو رہی ہے جو حالیہ بیرون ممالک کا دورہ کرکے یا بیرون ممالک سے آئے افراد کے قریبی رابطہ میں رہے ہیں ضلعی انتظامیہ لاک ڈاﺅن سے معاشی طور پر متاثرہ خاندانوں کی چیمبر آف کامرس اور دیگر تاجر تنظیموں کے تعاون سے معاونت کر رہی ہے۔متاثرہ خاندانوں میں مکمل تحقیق کے بعد خوراک کے بیگ اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں تقسیم کئے جا رہے ہیں ضلع میں مستحق گھرانوں میں 7ہزار353راشن کے بیگ تقسیم کئے جا چکے ہیں۔صادق آباد میں1457، رحیم یار خان4000، خانپور930اور لیاقت پور میں966راشن کے بیگ تقسیم کئے گئےراشن بیگ تقسیم کرنے کے لئے کمیٹی میں تعاون کرنے والے اداروں کے ممبر شامل ہیں قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے مشتبہ مریضوں کے گھروں میں بھی راشن بیگ فراہم کئے جا رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment