وزیر اعظم پاکستان کا احسا س پروگرام کی شروعا ت ہوچکی ہیں ملک بھر سے لوگ 8171پر مسیج کررہے ہیں جس پر انہیں جو جوابات آرہے ہیں ان میں یا تو انکو آگاہ کیا جارہا ہے کہ وہ اس امداد کیلئے اہل نہیں ہیں‘ بیشتر کو ضلع انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایات کی جارہی ہیں جبکہ جو لوگ اہل ہیں ان کو بتایا جارہا ہے کہ وہ اہل ہیں یا انکے والدین‘ اب تمام لوگ پریشان ہیں کہ اس مسیج کے بعد اب وہ کہاں پر رابطہ کریں تاکہ امداد حاصل کرسکیں یا ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرسکیں اس سلسلہ میں ہم نے ا ے سی آفس صادق آباد سے معلومات حاصل کیں تو جو معلومات حاصل کی گئیں اس کے مطابق جن افراد کو مسیج آیا ہے کہ وہ اہل نہیں وہ اب ملک طور پر اس سکیم سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ جن افراد کو اہل قرار دیا گیا اور جن کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کی ہدایات کی گئی ہیں
وہ نادرا کی درج ذیل ویب سائیٹ لنک پر رابطہ کرینگے
اور فارم فل کرینگے جس کے بعد ا ن کی امداد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اس سلسلہ میں 8171کے حوالے سے معلوماتی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی گئی ہے جس کو آپ سب سے اوپر دیکھ سکتے ہیں
اے سی آفس سے حاصل کردہ مزید معلومات کے مطابق کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں کو مزید دو ہزار روپے ماہانہ دئیے جائیں گے کہ 35لاکھ لوگوں کو تین ہزار روپے فی مہینہ ادا کیا جائے گا‘ جبکہ تیسری کیٹگری کے لوگ وہ ہیں جن کا این آر ایس پی کے پاس 2019اور بیس کا ڈیٹا موجود ہے ان میں 18لاکھ تین ہزار افراد موجود ہیں جن کو تین ہزارروپے مہینہ دیا جائے گا جبکہ جلد ہی پبلک مقامات پر بھی کیمپ لگا کر مسیجز والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا
Comments
Post a Comment