کورونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں پنجاب لاک ڈاؤن کا آج ساتواں روز ہے سب سے پہلے ہم آپ سے تحصیل ہسپتال صادق آباد کی رپورٹس شیئر کریں گے جس کے مطابق صادق آباد میں کورونا کے مشتبہ مریضوں میں بتدریج کمی آتے ہوئے داخل مریضوں کی تعداد صرف دو رہ گئی ہے جن کے ٹیسٹ رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں جبکہ بیس افراد کو صحت یاب قرار دیکر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے قرنطینہ وارڈ میں کوئی مریض داخل نہیں ہے جبکہ آئیسولیشن وارڈ میں داخل دو مریضوں میں ایک شیخ زید ہسپتال سے یہاں لایا گیا ہے دونوں مریضوں کی ٹریول ہسٹری موجود ہے جبکہ باقی بیس مریض اپنا احتیاطی پیڑیڈ پورا ہونے پر صحت مند قرار دیکر ڈسچارج کیے گئے ہیں اعداد و شمار کا خاکہ آپ اوپردیکھ سکتے ہیں
دوسری جانب ایک ایسی خبر نے ورطہ حیرت میں ڈالا ہوا ہے جو محکمہ صحت پنجاب کی کورونا کے خلاف جنگ میں انکی سنجیدگی پر ماتم کرنے کو دل چاہ رہا ہے محکمہ صحت رحیم یارخان کی جانب سے فوری طور پر ڈاکٹرز کی حفاظتی کٹس‘ ماسک‘ اور دیگر سامان کی لسٹ بھجوائی گئی تھی تاکہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بلا خوف و خطر مریضوں کا علاج جاری رکھ سکیں مگر جواب میں جب سامان رحیم یارخان پہنچا تو سامان دیکھ کر سٹاف حیرت میں مبتلا ہوگیا ایک ایسے موقع پر جب حفاظتی سامان درکار ہے تب محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سپیکرز‘ ٹی شرٹس اور کپیس بھجوائی گئیں ہیں اور ہدایات کی گئی ہے کہ عملہ کو یہ سپیکرز اور دیگر سامان دیکر عوام میں کورونا سے بچاؤ کیلئے شعور اجاگر کیا جائے‘ ایک ایسے وقت میں جب حفاظتی کٹس کی فراہمی اوردیگر سامان کی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو اشد ضرورت ہے ایسے میں اس سامان کا آناایک مذاق سے کم نہیں ویڈیو آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں
News about coronavirus kitts
دوسری جانب صادق آباد کے مختلف علاقوں سے کال آرہی ہیں کہ ہمارے علاقہ میں ایسے افراد‘ مریض موجود ہیں جن کو کورونا ہے انکے ورثا نے گھروں میں بند کیا ہو ا ہے‘ ایسی صورتحال میں سب سے پہلے تو ورثا کو چاہیے کہ کسی بھی کسی کے مرض کے مریض کو مت چھپائیں اسے فوری ہسپتال لائیں کورونا میں اموات کی شرح پاکستا ن میں بہت کم ہے‘ گھر پر رکھ کر دیگر افراد کیلئے وبا کا باعث مت بنیں
Comments
Post a Comment