بیرون ملک سے آنے والوں کو فوری گھروں میں بند کرنے کا فیصلہ coronavirus updates rahim yar khan

کورونا کے اثرات بڑھتے جارہے ہیں  بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی شہری اس وبا کو پاکستان میں لانے کا سبب بنے ۔ ضلع رحیم یارخان بارڈر ایریا پر واقع ہونے کی سبب تقریبا پورے پاکستان کی گزر گاہ بھی ہے اس لئے یہاں خطرہ زیادہ ہے اسی الارمنگ صورتحال کے باعث یہاں سخت اقدامات کیے جارہے ہین اس سلسلہ میں آج ڈی سی آفس میں ایک اہم اجلاس ہوا  جس کی صدارت صوبائی وزیر آبپاشی نے کی
اجلاس کو بریفننگ دی گئی اور اہم فیصلے کیے گئے
صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں، حکومت کے تمام تر فیصلے عوامی مفاد اور اپنے شہریوں کو وبائی مرض کورونا کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ ضلعی رابطہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شیخ محمد طاہر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹرحسن خان، ڈاکٹر غضنفر شفیق سمیت دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنیوالے ڈاکٹرز، نرسز پیرا میڈیکل و دیگر سٹاف کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ہنگامی بنیادی پر حفاظتی کٹس فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی بھر پور معاونت کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلع میں کورونا وائرس کے مشتبہ88مریضوں میں سے 59کی سیمپلز رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 1مثبت مریضہ جانبحق ہوئی ہے جبکہ دیگر28کی رپورٹس کا انتظار ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی زائرین سمیت بیرون ممالک سے آنے والے افراد کی تلاش اور سکریننگ کا عمل جاری ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ تبلیغ کے لئے بیرون اضلاع و ممالک سے آنے والی تبلیغی جماعتوں کو جس مسجد یا مرکز میں وہ موجود ہیں انہیں وہاں ہی قرنطینہ کر دیا جائے جبکہ زیادہ تعداد میں موجود تبلیغی جماعت کے ممبران کے ٹیسٹ بھی لئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی نرمی نہ کی جائے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق ایسے افراد جو حالیہ دنوں میں ایران یا دیگر متاثرہ ممالک سے آئے ہیں انہیں 14روز کے لئے ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا اور ان کے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں کیا جائے گا کہ شہری ان لوگوں سے ملنے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز 71بیرون ممالک سے آئے افراد کی سکریننگ کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ذاتی کاوشوں کو سراہا گیا کہ جنہوں نے بروقت نوٹس لیتے ہوئے ہیلتھ عملہ کے لیے حفاظتی کٹس سمیت دیگر ضروری ہیلتھ سامان کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا اور اسے ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب محمد محسن لغاری نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کے ہمراہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر، حکومتی احکامات اور عوامی آگہی کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے موٹر سائیکل آگہی یونٹ کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا سمیت پاک فوج کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب نے کہا کہ عوام کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں، عوام کی جانب سے سماجی رابطوں کے مکمل خاتمے سمیت اپنے آپ کو گھروں میں محدودکرنے تک ہم مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو اس وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے ہر ممکن وسائل اور ذرائع ابلاغ کا استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے موٹر سائیکل سوار گلی محلوں اور دیہاتوں میں جاکر عوام کو اس مرض کے اثرات اور سے محفوظ رہنے بارے آگہی فراہم کریں گے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں کیونکہ اس وائرس کو ہم خود اپنے ساتھ اپنے گھروں تک لیکر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری مارکیٹس، بازاروں اور تمام خریداری مراکز پر دوسرے افراد سے محدود فاصلہ برقرار رکھیں اور حکومت کی جانب سے عوام کی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات پر ذمہ داری سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں

Comments

Post a Comment