رپورٹ(محمد فرحان اقبال) کورونا وائر س کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے‘ اس طرح حکومتی ادارے بھی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف اقدمات کرتے نظر آرہے ہیں‘ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام کام کرنے والے ادارے میپکو نے اپنے صارفین جوکہ ملتان‘ ساہی وال‘ ڈی جی خان‘ راجن پور‘ بہاولپور‘ رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں کوبجلی فراہم کرتا ہے نے پہل کرتے ہوئے اپنے صارفین کیلئے اہم اعلان کیے ہیں میپکو ذرائع کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)اتھارٹی نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر گھریلو،کمرشل ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین کے لئے مختلف اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔چیف ایگزیکیٹو آفیسر مپیکو انجینئر طاہر محمود نے جنرل بیچز کے صارفین کی ریڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور ان صارفین کو سابقہ استعمال شدہ یونٹس کے مطابق اندازے سے بل بھیجے جائیں گے۔جبکہ بلوں کی ترسیل کا عمل بھی جاری رہے گا 27ویں بیج کے زرعی ٹیوب صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں توسیع کرتے ہوئے 28مارچ 2020ء تک تاریخ بڑھادی گئی ہے چیف ایگزیکیٹو آفیسر نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے میپکو سے ہر ممکن تعاون کریں،میپکو دفاتر میں آنے سے گریز کریں اور صرف اپنی بجلی فراہمی میں تعطل کی شکایت بذریعہ ٹیلی فون درج کروائیں۔جس پر فوری ازالہ کیا جائے گا دوسری جانب ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (مپیکو)اتھارٹی نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر میپکو خواتین سٹاف کو دفاتر کی ڈیوٹیوں سے مستثنیٰ قراردیدیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر اینڈ ایڈمن)میپکو نصر حیات میکن کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مپیکو ہیڈکواٹر سمیت ریجن بھر کے دفاتر میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین آفیسر ز اور آفیشلز کو گھروں میں رہ کر سرکاری فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،دفتری امور کی انجام میں ضرورت پڑنے پر انہیں آفسز میں طلب کیا جاسکتا ہے۔میپکو ریجنل کمپلینٹ سنٹر میں خدمات سرانجام دینے والی خواتین ورکز ایک ایک ہفتہ ڈیوٹیاں دیں گی۔
فرحان اقبال دنیا نیوز صادق آباد 0344.2000080
فرحان اقبال دنیا نیوز صادق آباد 0344.2000080
Comments
Post a Comment