غیر قانونی طور پر ایران کا سفر

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال صادق آباد میں آج 17 مارچ 2020 کو دو افراد کو لایا گیا ہے جن کی عمریں 17 سال اور تیس سال ہیں دو افراد کا تعلق بستی تابو سے ہے اور یہ افراد ایران سے غیر قانونی طور پر سفر کرتے ہوئے چار روز قبل صادق آباد پہنچے ہیں ان افراد نے پندرہ روز تک ایران مین قیام کیا ہے جس پر ان افراد کو آج میڈیکل چیک اپ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں پر انکو کورونا کیلئے بنائے گئے الگ وارڈ میں رکھا گیا چیک اپ کے بعد ان کی حالت تسلی بخش قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے ایم ایس تحصیل ہسپتال لیاقت چوہان نے فرحان اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک صادق آباد مین کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ان افراد کو ٹریول ہسٹری کے باعث یہاں لایا گیا اب چیک اپ کے بعد انہیں گھر جانے دیا جا رہا ہے ان میں کورونا کے کوئی شواہد نہیں ملے انہوں نے بیرون ممالک سے آنے والے افراد خصوصا ایران کا سفر کرکے آنے والوں کو کہا ہے کہ اگر وہ اپنی طبیعت خراب محسوس کریں تو 0689230344 پر رابطہ کریں تاکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں انکا گھر پر ہی چیک اپ کریں کرورنا کی صورت میں انہیں ہسپتال شفٹ کیا جائے گا

Comments