اوپر تلے ڈکیتیاں ۔ صادق آباد پولیس جاگ گئی رات گئے مقابلہ

رپورٹ۔ فرحان اقبال )موٹر سائیکل چوری ۔ دکانوں پر چوری اور پھر دو دن میں ڈکیتی کی دو وارداتوں وہ بھی ایک جیسے وقت میں ایک ہی روڈ پر نے صادق آباد پولیس کو ہلاکر رکھ دیا ہے جہاں پر عام شہری پریشان ہے تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں وہیں پولیس بھی نو مارچ والی ڈکیتی کی واردات جس میں مزاحمت پر تین ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے دکاندار کو شدید زخمی کردیا تھا کہ بعد سے ساری رات گشت پر رہی دکاندار کو تین گولیاں لگی ہیں اور ان کو شیخ زید ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے رات دو بجے کے قریب تین مسلح افراد نے مبینہ طور پر زور کوٹ پل پر ایک شہری سے موٹر سائیکل چھینا اسی دوران پولیس کی گشت پارٹی بھی وہاں پہنچ گئی جس کو دیکھ کر ملزمان موٹر سائیکل پر نہر کنارے کی طرف بھاگے  پولیس کی گشت پارٹی نے موٹر سائیکل سوار تین افراد کا پیچھا کیا اور انہیں روکنے کی کوشش کی مگر موٹر سائیکل سوار افراد نے بجائے موٹر سائیکل روکنے کے پرانی مچھلی منڈی قریب امام بارگاہ چھوٹی گلی میں موٹر سائیکل لیکر بھاگنے کی کوشش کی اسی دوران موٹر سائیکل سلپ ہوگیا جس پر ایک ملزم گرگیا باقی دو نے بھاگتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس کے جوانوں نے بھی جوابی فائر کیا کراس فائرنگ میں پولیس کے مطابق اپنے ہی ساتھیوں کی گولی کا ایک ملزم  شکار  ہوگیا جس کو گرفتار کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا گرفتار ملزم کی شناخت زین ولد احسان جٹ کے نام سے ہوگئی ہے زین کا والد بھی خود پولیس ملازم بتایا جارہا ہے جبکہ اس کے ساتھی فرار ملزمان کی بھی شناخت ہوگئی ہے جن میں ایک ملزم قتل کی واردات میں بھی ملوث بتایا جارہا ہے پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے

Comments

Post a Comment