رپورٹ(محمد فرحان اقبال) پنجاب بھرمیں لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے مگر عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے عوام کی ضروریات زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کاروباروں میں توسیع کی ہے جن کو پہلے لاک ڈاؤن کے دوران اجازت دی گئی تھی۔نقل و حمل پر دفعہ 144کی شرائط لاگو رہیں گی مگر جن کاروباراور افراد کو اب تک کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں
اہم کیسز میں جانے والے محترم ججز وکلاء اور ان کا سٹاف
صحت کی خدمات اس سے منسلک افراد ادویات اور PPEsبنانے والے اور ان کی ترسیل و فراہمی سے منسلک ادارے
گاڑی پر مریض اور اس کے علاج کے لئے دو افراد کی نقل و حمل
کھانے پینے اور ادویات خریدنے والے افراد
تدفین اور نماز جنازہ میں شریک ہونے والے افراد
اہم مفاد عامہ کے ادارے مثلا واپڈا،SNGPLوغیرہ،50فیصد سٹاف کے ساتھ کال سنٹرز بغیر پبلک ڈیلنگ
مالیاتی ادارے،دفاع سے متعلق پیدواری ادارے ضروری سٹاف کے ساتھ،
کھانے پینے کی اشیاء کے پیدواری ادارے اور ان کی ترسیل فراہمی‘ کریانہ سٹورز،بیکری،آٹا چکی،دودھ کی دکان،گوشت کی دکان،پھل اور سبزی کی دکان
تندور،بکرا منڈی،غلہ منڈی اور سبزی منڈی،آٹو ورکشاپ،پٹرول پمپ،آئل ڈپو،ہول ڈلیوری،Takeawayریسٹورنٹ
ڈرائی پورٹ اور اس سے منسلک کسٹمز سروس،پولٹری اور فیڈملر،بیچ کھاد اور کیڑے مار ادویات کی دکانیں،،فلاح وبہبود کی تنظیمیں جو فری دستر خوان اور ضروری خدمات فراہم کرتی ہیں۔
میڈیا کے افراد جن کو انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نے نامزد کیا ہوا اور اخبار فروش
سیکورٹیزاینڈ ایکس چینج کمیشن،پاکستان اسٹاک ایکس چینج‘ سنٹڑل ڈیپوزٹری کمپنی اور منسلک ادارے
باردانہ کے پیداواری ادارے اور اس کی ترسیل و فراہمی سے متعلق ادارے،ایل پی جی پمپس اور ان کی ترسیل فراہمی
پوسٹل اور کورئیر سروسز پک اینڈ ڈراپ،کھانے پینے کی پیکنگ کی صنعت کارخانے
حفظان صحت کی اشیاء کے پیدواری اور اس سے منسلک فراہمی اور ترسیل کے ادارے
تیل اور گیس کی پیدوار کے ادارے ODGCL,PPL,MPCLاور ان کے ٹھیکیداران وغیرہ
پاکستان ریفائنری اور اس سے منسلک صنعت
احساس کفالت پروگرام اور BISPکے دفاتر اور مراکز،ٹیٹرا پیک اور اس طرح کے دوسرے پیکچنگ ادارے
مقامی سطح پر کمشنر صاحب کے دئیے ہوئے استثنیٰ
یہ وہ افراد اور ادارے ہیں جن کوپابندیوں سے مبرا قرار دیا گیا ہے تاکہ زندگی کا پہہہ رواں دواں رہے ان کے علاوہ بقیہ کاروبار‘ مارکیٹس‘ ملز صعنت‘ دفاتر بند رہیں گے اب وہ صارفین جو موبائل لوڈ نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھے فرنچائز ز پر جاکر لوڈ حاصل کرسکتے ہیں
محکمہ داخلہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ اشتہار میں واضح طور پر عوام کو تنبہیہ کی گئی ہے کہ وہ پر ہجوم جگہوں پر مت جائیں اور گھر پر رہنے کو ترجیح دیں جبکہ پابندیوں سے مبر ا کاروباری اداروں اور افراد کو بھی کہا گیا ہے کہ اگر انہیں فرائض کی ادئیگی میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو وہ اپنے متعلقہ ڈی سی‘ ڈی پی او‘ سی سی پی او‘ کمشنر یا آر پی او آفس سے رابطہ کریں
بہاولپور ڈویزن میں رہائش پذیر افراد کمشنر آفس کے نمبر 062.9250532اور آر پی او آفس 062.9250355پر رابطہ کرسکتے ہیں
یاد رہے کہ کورونا وائر س سے تحفظ احتیاطی تدابیر سے ہی ممکن ہے‘ جتنا زیادہ سے زیادہ ہوسکے گھروں پر رہے
رب کائنا ت ہم سب کو اس موذی وباء سے محفوظ رکھے اور اسکا جلد خاتمہ ہو آمین
Mobile shops bhi band rhen gi?
ReplyDeleteکلوز
ReplyDeleteor machi goth men workshop khol sakty ...
ReplyDelete