Skip to main content
صبح سے صاد ق آباد کی سڑکوں پر پاک فوج اور رینجرز کے جوان موجود ہونگے
رپورٹ(محمدفرحان اقبال)کورونا وائرس کے خطرہ کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن کا پہلا روز گزر گیا‘ چودہ روزہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز سرکاری اداروں کی جانب سے عوام پر نرمی دیکھنے میں آئی جس کے باعث بازاروں‘ اور نواحی علاقوں میں بے پناہ رش رہا لوگوں نے بینکوں سے رقوم نکلوا کر اشیائے زندگی خریدیں‘ جبکہ پاک فوج‘ رینجرز‘ اسسٹنٹ کمشنر‘ انتظامیہ‘ پولیس ریسیکو 1122کی جانب سے مشترکہ فلیگ مارچ کا بھی انعقاد کیا گیا جس کا مقصد عوام کو بتانا تھا کہ لاک ڈاؤن کے معاملہ میں حکومت سنجیدہ ہے‘ پولیس پہلے روز وہ دکانیں اور کاروبار بند کراتی رہی جن کو کھولنے کی اجازت نہیں‘ اسٹیشن پر موجود ہوٹلوں پر چائے لینے والوں کا رش رہا‘ جبکہ شہر بھر میں لوگ پانچ پانچ دس دس کی ٹولیوں میں گپیں مارتے بھی نظر آئے‘ لاک ڈاؤن کے پہلے روز شام کے وقت اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار کی جانب سے مساجد اور سپیکر پر اعلانات کرائے گئے ہیں جن میں عوام الناس کو سخت تاکید کی گئی ہے کہ وہ اب گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنا بند کردیں‘ بچوں بالخصوص بزرگوں کو ہر صورت گھروں تک محدود رکھا جائے کیونکہ وائر س ان پر باآسانی حملہ آور ہوکر نقصان پہنچا سکتا ہے‘ روزمرہ کی اشیاء خریدنے یا ایمرجنسی کی صورت میں ایک فرد گھر سے باہر نکلے اور وہ بھی اپنی شناخت اپنے پاس رکھے کیونکہ صبح سے پاک فوج‘ رینجرز اور پولیس کے جوان سڑکوں پر موجود ہونگے تاکہ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر یقینی بنایا جاسکے‘ ڈبل سواری کی پابندی کی خلاف وزری کرنے والوں کیخلاف کاروائی ہوگی‘ اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار کی جانب سے کرائے گئے اعلان میں عوام کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگر بازار جائیں تو اشیاء کی خریداری اور بینک کے باہر لائن میں ایسے کھڑے ہوں کہ انکے اور اگلے پچھلے فرد کے درمیان تین تین فٹ کا فاصلہ ہو تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے
یہ وہ اعلانات ہیں جن کے بعد آپ کو 25مارچ کو سڑکوں پر آج کی نسبت مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا‘گلی محلوں اور چوراہوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوان موجود ہونگے جوکہ آپ کو روک کر گھر سے باہر آنے کا سبب دریافت کرسکتے ہیں‘ گھروں کے باہر کھڑا ہونے سے بھی گریز کیا جائے اس تمام تر لاک ڈاؤن کا مقصد صرف اور صرف پاکستان کے شہریوں کی زندگیوں کا تحفظ ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر عوام خود کو لاک ڈاؤن کے مقصد کے حصول کیلئے اپنے گھروں تک محدود کریں‘ گھروں میں تلاوت کلام پاک اور اذکار کا ذکر کریں اور امت محمدی اور دکھی انسانیت کی صحت اور فلاح کیلئے رب کائنات سے دعا کریں
رب کائنات ہم سب کا حامی و ناصر ہو
فرحان اقبال دنیا نیوز صادق آباد
Behtreen qadam hy k pak poj tainaat hy warna police to yariyaaa nibha rahi thi aor not bhi kama rahi thi
ReplyDelete