رپورٹ(فرحان اقبال دنیا نیوز صاد ق آباد)سکھر ملتان موٹر وے بھونگ کے قریب ایک مرتبہ پھر آج نو مارچ کو صبح پانچ بجے خون سے رنگین ہوگئی جب سرگودھا سے کراچی جانے والی کار پہلے سے سڑک پر الٹے ہوئے ٹرک سے جاٹکرائی اور حادثہ میں کار میں سوار دو افراد علی اور عرفان موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین زخمیوں ذیشان‘ اون اور عمران کو شیخ زید ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں پر ایک زخمی ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا یوں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہوگئی حادثہ‘ حادثہ کی تصاویر دیکھ کر فورا سوالیہ نشان اٹھتا ہے کہ موٹر وے پر ون وے ٹریفک ہوتی ہے پھر یہ آمنے سامنے سے گاڑیاں کیسے ٹکرا گئیں‘ جب معلومات کی گئیں تو پتا چلا کہ حادثہ کا سبب بننے والے ٹرک کا پہلے ایکسل ٹوٹا اور پورا ٹرک گھوم کر الٹے ر خ ہوگیا جس کے بعد کار اس سے آٹکرائی‘ ضرورت اس امر کی ہے کہ سی پیک موٹر وے کا آغاز ہوچکا ہے مگر موٹروے پولیس کی کمی کے باعث جہاں حادثہ رونما ہوا ہو وہاں پر فوری مناسب حفاظتی انتظامات نہ کیے جانا بھی حادثا ت کا سبب بن رہا ہے ہونا تو یہ چاہیے کہ سکھر ملتان موٹر وے پر جہاں بھی کوئی سڑک پر گاڑی حادثہ کا شکار ہو اوراس سے مزید حادثہ کا خطرہ ہوتو اس سے کم از کم پانچ سو میٹر دور سپیڈ لمٹس کی وارننگ فوری لگا دی جائے تاکہ چھوٹی تیز رفتار گاڑیاں خصوصا کار سوار محفوظ رہ سکیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوا‘ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کا شکار پانچوں افراد میں دو سگے بھائی اون اور علی بھی شامل ہیں جن میں سے علی موقع پر دم توڑ گیا‘ یہ تمام افراد شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہے تھے

Comments
Post a Comment