پنجاب لاک ڈاؤن‘ کونسا کاروبار ہوگا کونسا نہیں‘کیا کیا پابندیاں لگیں‘ تفصیلات سامنے آگئیں

رپورٹ(محمد فرحان اقبال) پاکستان بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پورے صوبے کو لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر چوبیس مارچ کی صبح نو بجے سے عمل درآمد شروع ہوجائے گا اور یہ لاک ڈاؤن پانچ اپریل تک چلے گا اس لاک ڈاؤن کا بنیادی مقصد لوگوں کو انکے گھروں تک رکھنا ہے تاکہ ایک تو باہمی میل جول ختم ہو تاکہ اس وائرس کی منتقلی ختم ہوسکے اور دوسرا اب تک جو لوگ اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ان کی جانچ کرکے انہیں ہسپتالوں میں منتقل کرنا ہے‘ چودہ روز ہ لاک ڈاؤن سے پہلے دو روز کا جزوی لاک ڈاؤن کیا گیا تھا اب مکمل لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے اس مکمل لاک ڈاؤن میں پنجاب حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں وہ آپ کو بتائی جارہی ہیں تاکہ آپ کو جاننے میں آسانی ہو اور آپ ان پر عمل پیر ا ہوسکیں‘ مومن آغا چیف سیکرٹری پنجاب کے جاری کردہ اس نوٹی فیکشن میں واضح طور پر پابندی لگائی گئی ہے کہ شہر کے اندر‘ بیرون شہر اور بیرون صوبہ ہر قسم کی نقل و حرکت بند رہے گی‘ دوئم صوبہ بھر میں ہر قسم کی سوشل  اور مذہبی اجتماعات پر پابندی رہے گی‘ تمام پبلک اور پرائیویٹ دفاتر بند رہیں گے ان میں کسی قسم کا کام نہیں ہوگا‘ ہسپتال‘ میڈیکل سٹور اوردیگر صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کھلے رہیں گے‘ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم کی پابندی کرائیں گے‘ جس مریض کو میڈیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوگی و ہ دو اٹینڈنٹ کے ساتھ ہسپتال جاسکے گا‘ اشیاء ضرورت زندگی اور ادویات کی خریداری کیلئے دوافراد  کو جانے کی اجازت ہوگی‘ نماز جنازہ یا اس سے منسلک دیگر معاملات فیملی ممبران نبٹائیں گے نماز جنازہ میں شریک افراد کے درمیان ایک میٹر یعنی تین فٹ تک کا فاصلہ ہوگا 
رعایت جو دی گئی ہیں 
میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ کار میں دو افراد  مریض کے ساتھ سفر کرسکتا ہے‘ ایک فیملی میں سے صرف دو فرد اشیاء خردو نوش کی خریداری کیلئے بازار جاسکتا ہے‘ سپیشل پرسن کو ڈرائیور لے جانے کی اجاز ت ہوگی‘ فوڈ آئیٹم‘ ادویات اور میڈیکل آلات لیکر آنے جانے والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے گا‘ باہر جانے والے افراد اپنا شناختی کارڈ‘ ادارہ کا کارڈ اور اتھارٹی لیٹر اپنے پاس رکھیں گے‘ باہر نکلنے والے تمام افراد کرونا سے بچاؤ کیلئے آپس میں تین فٹ کا فاصلہ رکھیں گے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹور کے تمام سیکشن بند ہونگے ماسوائے گروزری سیکشن کے‘ اور اسکی بھی صفائی ستھرائی لازم ہوگی
سروسز جو حاصل ہوسکیں گی
واسا‘ میونسپل سروسز‘ واپڈا‘ این ٹی ڈی سی‘ ڈسکوز‘ اور سوئی گیس کی سروسز کی فراہمی جاری رہے گی 
گروسی سٹور‘ جنرل‘ کریانہ سٹور‘ بیکرز‘ آٹاچکیاں بھی کھلی رہیں گی‘ جبکہ سبزی منڈی‘ غلہ منڈی‘ مویشی منڈی‘ فروٹ منڈی بھی کھلی رہے گی‘ ریسٹورنٹ ٹیک اوے اور پارسل دینگے‘ پولٹری اور فیڈز ملز بھی اوپن رہیں گی‘ سیڈز‘ فرٹیلائزر اور پیسٹی سائیڈ شاپس بھی کھلی رہیں گی‘ پبلک اور پرائیویٹ موبائل کمپنیز کی سروسز اور فرنچائزز کھلی رہیں گی مگر پبلک ڈیلنگ نہیں کرسکیں گے‘ کال سینٹر کھلیں گے مگر پبلک ڈیلنگ نہیں کرسکیں گے‘ بینک بھی کھلے رہیں گے مگر سٹاف اور پبلک ڈیلنگ کم سے کم رکھی جائے گی‘ دفاع سے متعلقہ انڈسٹری کھلی رہے گی‘ فوڈ آئٹم بنانے والی انڈسٹری اور ڈسٹری بیوشنز کھلی رہیں گی‘ صحت سے متعلقہ ہسپتال‘ سامان بنانے والے ادارے اور دیگر سروسز کی فراہمی اورادارے کھلے رہیں گے‘ فش‘ گوشت‘ سبزیاں‘ فروٹ اور ڈیری شاپس ملک شاپس کھلی رہیں گی‘ ڈرائی پورٹ پر صرف کسٹم آپریشن جاری رہے گا‘ پٹرول پمپس اور آٹو ورکشاپس کھلی رہیں گی‘ ایدھی اورسیلانی پرائیویٹ امدادی اداروں کو سروسز کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ میڈیا پرسنز محکمہ اطلاعات سے اجازت نامہ لیں گے‘ اس کے علاوہ جس کے پاس گورنمنٹ کا سپیشل اجازت نامہ ہوگا وہ باہر آسکے گا‘ ان تمام کاروبار ز کے علاوہ باقی تمام انڈسٹری‘ مارکیٹس‘ کاروبار بند رہیں گے 

یہ وہ تمام احکامات ہیں جو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کیئے گئے اور ہم نے آپ تک پہنچائے تاکہ آپ اور ہم سب اس پر عمل پیرا ہوکورونا کے موذی مرض کو مملکت خدادا سے بھاگا سکیں آپ سب سے گذارش ہے کہ اس لاک ڈاؤن کے دوران اپنا‘ اپنی فیملی‘ ہمسایوں اور خاص کر پاس پڑوس میں موجود غربا کا خیال رکھیں اور پانچ وقت نماز کی ادائیگی‘ تلاوت قرآن پاک کو یقینی بنائیں اللہ پاک ہم سب کا حامی و نگہبان ہو 
محمد فرحان اقبال    دنیا نیوز   صادق آباد  0344.2000080

Comments