کرونا وائرس سے بچائو کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے حکومت نے چار افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی ہے جس پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے حکومتی ذرائع کے مطابق
) پاکستان میں 31 مریضوں میں کرونا وائرس تصدیق ہو گئی، معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا کہ وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے بھرپور مہم شروع کی جائے گی۔ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی جس کے تحت 4 سے زائد افراد کے ایک جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی ہو گی.
بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ سندھ میں18 کیسز رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں 6، اسلام آباد میں 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد متاثر ہوئے۔ ذرائع کے مطابق 3 مریضوں کو صحت یاب ہو نے پر ڈسچارج کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکشن کے مطابق صوبے میں 3 ہفتے کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
اس سے قبل ملک میں کرونا وائرس سے متاثر 29 مریضوں کی تصدیق کی گئی تھی، معاون خصوصی ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے بھرپور مہم شروع کی جائے گی، بند کیے گئے بارڈرز پر خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے حکومت نے عالمی وبا سے نمٹنے کیلئے اقدامات تیز کر دیئے، کرونا وائرس کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ایکشن میں آگیا، لاہور ائیرپورٹ پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کردیا۔ پاک ایران تفتان سرحد 22 روز سے مکمل طور پر بند ہے، تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں وبا کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکنا ہیں۔

Comments
Post a Comment