صادق آباد شہر پاک فوج کے حوالے ۔ حکومت پنجاب کا پیکج بھی تیار

کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت پنجاب کے لاک ڈائون کا آج پہلا روز ہے صبح کے وقت شہر میں کافی رش رہا اور نواحی علاقوں میں بھی ۔ لوگوں نے بینکوں کا رخ کیا اور اشیاء ضرورت کی خریداری کی پولیس کی جانب سے ان دکانوں کو جن کو کھولنے کی اجازت نہین تھی بند کرادیا گیا جب کے لوگوں کو ہجوم کرنے سے منع کیا گیا ہے اب سے کچھ دیر پہلے پاک فوج رینجرز پولیس اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار  اور ریسیکو 1122 کی جانب سے شہر بھر کی سڑکوں پر مشترکہ فلیگ مارچ کیا گیا اس فلیگ مارچ کا مقصد لوگوں کو آگاہی دینا ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور اس ناگہانی مصیبت کے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جائے  اب فوج اور رینجرز کے جوان تحصیل بھر مین ڈیوٹی سرانجام دینگے عوام الناس اپنے شناخگی کارڈ کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ ضروریات زندگی کی تمام اشیاء باآسانی دستیاب ہین اس لئے عوام رش نہ کریں گھروں تک محدود رہیں احتیاطی تدابیر اخیتار کرتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عمل کریں تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے دوسری جانب پنجاب حکومت نے بھی وفاقی حکومت کے بعد امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے
 ذرائع کے مطابق پنجاب کے 50 لاکھ افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہانہ لیبر کے سوشل سکیورٹی، ای او بی آئی، ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹیوں کے ٹیکس کو 2 ماہ کے لئے معاف کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ سکولز کی فیسوں میں 50 فیصد کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ قرضوں کی ادائیگیوں کو موخر کرتے ہوئے گریس وقت دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ جس سے انکو ریلیف ملے گا 
ملز، بڑے اداروں کو دو ماہ کے بجلی بلز کو ایک سال کی قسطوں میں لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ادویات، ماسک، وینٹی لیٹرز اور دیگر ضروری اشیا کی خریداری کے لئے حکومت پنجاب کے سپیشل اکائونٹ سے 12 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔ تاکہ علاج کیلئے سہولیات دستیاب رہیں 
ذرائع کے مطابق ماہانہ تین ہزار روپے امداد احساس پروگرام سے دی جائے گی اس کیلئے فہرستیں متعلقہ ضلعی افسر تیار کریں گے۔ اکنامک پیکیج کی آج پنجاب کابینہ کے اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

Comments