ویڈیو کوسننے کیلئے ویڈ یو پر کلک کریں
نماز ہر مسلمان پر فرض ہے اور نماز با جماعت کی ادائیگی پرضرور دیا گیا ہے‘ مساجد میں نماز ادا کرنے کی فضلیت سب سے زیادہ ہے اور پہلی صف میں نماز پڑھنا افضل ترین اور ثواب میں اضافہ کا باعث ہے‘ نماز جمعہ کی فضلیت سے کسی طور پر انکار ممکن نہیں رب کریم نے دنوں میں اس دن کو فضلیت ست نوازا ہے‘ کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں لاک ڈاون جاری ہیں وہیں پاکستان میں بھی لگائی گئی پابندیوں میں عوامی تحفظ کے پیش نظر روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے‘ موٹر ویز بھی بند کردی گئی ہیں پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ روز بروز عوام کو گھروں سے باہر نکلنے سے روکنے کیلئے مزید پابندیاں لگائی جارہی ہیں تاکہ اس مرض کو پرہیز سے روکا جاسکے اور اس کا پھیلاؤ نہ ہو اس سلسلہ میں پہلے سندھ اور آج پنجاب میں بھی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی لگا دی گئی ہے جس کے بعد عام پبلک اب مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے نہ جاسکے گی صرف مساجد سے متعلقہ تین سے پانچ افراد نماز جمعہ ادا کرینگے ایسے میں سندھ کے علاقہ حیدر آباد کے پولیس وائرلیس آپریٹر کی آڈیو ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں وہ اعلی حکام کی جانب سے مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے عام پبلک کو روکنے کے احکامات پڑھ کر سناتا ہے نماز کی ادائیگی سے روکنے کا حکم باامر مجبوری دیا گیا ہے مگر یہ ایک ایسا حکم ہے جس کا اعلان کرنے ایک مسلمان کیلئے انتہائی کرب اذیت کا باعث ہے یہی حال اس وائرلیس آپریٹر کا ہوا جو اپنے جذبات پر قابو نہ پاسکا اور رونے لگ گیا
ہم دعا گو ہیں کہ رب کریم اپنے محبوب مصطفی ﷺ کی امت پر رحم فرمائے انسانیت پر رحمت فرمائے اس مرض کا جلد سے جلد خاتمہ کرے ہم سے اپنی ناراضگی کو دور فرمائے تاکہ ہم سب دوبارہ مساجد میں اپنے رب کریم کے حضور سجدہ ریز ہوسکیں
Comments
Post a Comment