تحریک انصاف کا دور حکومت‘ صادق آباد میں پہلے ترقیاتی کاموں کی تفصیل جاری


کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے‘ صادق آباد کے شہریوں کیلئے ماہ مارچ میں گرڈ سٹیشن کی توسیع کے بعد جو سب سے بڑی خبر ہے وہ ہے میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام لگنے والے ٹینڈرز مکمل ہوگئے ہیں جس کے بعد تحریک انصاف کی حکومت کے 18ماہ میں پہلی بار صادق آباد کے شہریوں کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں‘ سیوریج اور دیگر مسائل سے چھٹکارہ کی نوید سنائی گئی ہے‘ پنجاب حکومت نے یہ ٹینڈرز منسوخ کردئیے تھے جس کے بعد تحریک انصاف کے صوبائی رہنما چوہدری سجاد وڑئچ جہانگیر ترین اور وزیر اعلی پنجاب سے ملے اور ان کو بحا ل کروایا‘ آپ یقینا یہ جاننا چاہ رہے ہونگے کہ پہلے مرحلہ میں کیا کیا ترقیاتی کام ہونے جارہے ہیں تو ان سے آپ کو آگاہی دیتے ہوئے آپ کو بتاتے ہیں کہ پہلے مرحلہ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں واٹر سپلائی سکیم حق ٹاؤن کی بلڈنگ کی تعمیر و مرمت‘ جوہر کالونی کی سیوریج لائن اور میٹل روڈ‘ واٹر سپلائی روڈ سے دمام ہوٹل تک سیوریج لائن کی مرمت شامل ہیں اس لائن کی مرمت سے انڈر پاس پر آنے والے گندے پانی سے چھٹکارہ پایا جائے گا‘ جبکہ سپورٹس کمپلیکس کے سامنے والی سڑک اور سیوریج لائن کی مرمت بھی ہونے جارہی ہے‘ ماڈل ٹاؤن کی گلی نمبر 1وائی بلاک کی واٹر ٹینکی اور واٹر ٹینکی کے پارک کیلئے بھی فنڈز جاری ہوئے ہیں‘ بلدیہ روڈ سے لیکر جناح ٹاؤن کو جانے والی سڑک پر رانا طارق محمود خان کے گھر تک سڑک کی تعمیر و مرمت اور فٹ پاتھ کیلئے ٹینڈرز بھی ہوگئے ہیں‘ آر سی اے فیکٹری ایریا میں مفتی ابراہیم کی گلی کیلئے بھی سیورلائن اور سڑک کی منظوری ہوچکی ہے‘ آرائیں کالونی گلی نمبر 5کے مکینوں کیلئے بھی سیوریج لائن کی اچھی خبر ہے سیوریج لائن کی تعمیر و مرمت کی جارہی ہے‘ ٹبی وگھاورکی گلی نمبر 1نزد مدنی مسجد کی سیورلائن بھی بننے جارہی ہے‘ مصطفی ٹاؤن کی شان مصطفی مسجد والی گلی میں سیورلائن اور سڑک بھی بنائی جارہی ہے‘ وڑائچ ٹاؤن صادق آباد میں بھی سیوریج لائن بچھائی جاری ہیں‘ پلی جمالدین والی سے ٹیپو سلطان کالونی کی گلی نمبر4کی بھی تعمیر و مرمت کی جائے گی‘ ساوتھ سائیڈ صادق کلب پر روڈ اور سیوریج  لائن ڈالی جائیں گی‘ سٹیلائٹ ٹاؤن میں مرکزی مسجد تک جمالدین والی روڈ سے سیوریج لائن اور سڑک کی تعمیر و مرمت بھی شروع ہونے جارہی ہے‘ قذافی بازار اور گڑھی بیگڑھ میں بھی سیوریج لائن ڈالی جارہی ہے‘ پی ایچ ای ڈی محلہ فیصل آباد‘ ملتان موٹر ز کے پاس اور جاوید باجوہ چک 169پی میں سیوریج لائنز‘ محلہ غفور آباد کیلئے سیوریج لاینز اور ٹف ٹائل‘ جی این ہوٹل تا ہاشمی تکہ شاپ انصاری جنرل سٹور تک میٹل سڑک کی تعمیر و مرمت‘ جبکہ مجاہد کالونی اور مصطفی ٹاؤن کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی ان ٹینڈرز میں شامل ہیں ان تمام سکیموں کا کام ٹھیکیداروں کو الاٹ ہوچکا ہے آئندہ چند روز میں کام شروع ہوجائے گا 

Comments