رپورٹ (محمد فرحان اقبال)کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے جب کہ یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی کے لئے صارفین کو میپکو کی جانب سے ادائیگی کی تاریخوں میں رعائت دی گئی ہے اب صارفین اپنے موجودہ بلز نئی تاریخ کے مطابق جمع کروا سکتے ہیں میپکو کے اعلامیہ کے مطابق صارفین کو لیٹ پیمنٹ سرچارج سے چھوٹ دے دی گئی ہے اور بیج وائز بلز جمع کروانے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے یہاں پر آپ کو بتاتے چلیں کہ آپ اگر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا بیج نمبر کیا ہے تو آپ اپنے بل پر جہاں حوالہ نمبر لکھا ہوا ہے اس کے شروع میں 01یا 02یا اسی ترتیب سے جو بھی نمبرز لکھیں ہوں وہ آپکا بیج نمبر ہو گا۔نیچے تفصیل میں بیج وائز نئی تاریخوں کا شیڈول پڑھ کر آپ اس حساب سے بل جمع کروا سکتے ہیں۔چیف ایگزیکیٹو آفیسر میپکوانجینئر طاہر محمود نے ملک بھر میں کورونا وارئس (COVID-19)کے پیش نظر ریجن بھر کے صارفین کے بجلی بلوں میں توسیع کرنے اور لیٹ پیمنٹ سرچارجLPSوصول نہ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔میپکو ریجن کے 64لاکھ سے زائد صارفین کی سہولت کے لئے بیچ نمبر 1سے پیچ نمبر 30کے بلوں کی وصولی کی تاریخ ری شیڈول کی گئی ہے جس کے مطابق 26,25,24,20اور27مارچ 2020ء کو بلوں کی ادائیگی کرنے والے بیچ 1سے بیچ8تک کے صارفین اپنے بل 31مارچ 2020ء تک بغیر لیٹ پیمنٹ سرچار ادا کرسکیں گے،بیچ 9کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 30مارچ سے بڑھا کر 7اپریل،بیچ 10کے صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 30مارچ سے بڑھا کر 8اپریل،بیچ 11کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 31مارچ سے بڑھا کر 9اپریل،بیچ 12کے صارفین کے بلوں کی تاریخ ادائیگی 31مارچ سے بڑھا کر 10اپریل،بیچ 13اور بیچ 14کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 3اور6اپریل سے بڑھا کر 13اپریل،بیچ 15اور بیچ16کے صافین کے بلوں کی تاریخ 7اور8اپریل سے بڑھا کر 14اپریل،بیچ 17اور بیچ18کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 9اور10اپریل سے بڑھاکر 15اپریل،بیچ 19اور20کے صارفین کے بلوں کی تاریخ 13اور14مارچ سے بڑھا کر 16اپریل،بیچ 28اور بیچ 29کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 31مارچ اور بیچ 17کے صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ 30مارچ 2020ء تک بڑھائی گئی ہے چیف ایگزیکیٹو آفیسر میپکو نے فنانس ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہیکہ وہ بجلی بل وصول کرنے والے تمام بینکوں کو 31مارچ 2020ء تک لیٹ پیمنٹ سرچارج وصول کرنے کی ہدایت کریں اور میپکو ریجن کے تمام سپرینٹنڈنگ انجینئرز کو بھی اس ضمن میں ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب میپکو نے بجلی بندش کے تمام تر شیڈول منسوخ کر دیے ہیں مپیکو ترجمان کے مطابق صارفین کی سہولت اور فیلڈ سٹاک کی کورونا وائرس سے حفاظت کے لئے تمام شٹ ڈاؤن ملتوی کئے گئے ہیں میپکو ریجن میں گرڈ سٹینز کی ششماہی مینٹینس درختوں کی کٹائی،فیڈرز کی دیکھ بھال اور ضروری مرمت و ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلہ میں 26مارچ 2020کے لئے بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا گیا تھا اب 26مارچ 2020سے بجلی کی فراہمی باتعطل جاری رہے گی
محمد فرحان اقبال دنیا نیوز صادق آباد
Comments
Post a Comment