سندھ لاک ڈاؤن‘ پاکستان ان لاک

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں آج 21مارچ کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے سے انکار کرتے ہوئے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ خود کو گھروں تک محدود کرلیں‘ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان اس وقت لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا جس کے بعد قوم میں اطیمنان کی بھی اک لہر آئی ہے کہ کرونا کا خطرہ شاید اتنا زیادہ نہیں ہے جس کے بناء پر لا ک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا گیاجبکہ متعدد حلقوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن ہی کرونا وائرس کے مسئلہ کا حل ہے اس میں جتنی جلدی کرلی جائے گی اتنی ہی زندگیاں بچائی جاسکیں گی  عمران خان کا کہناتھا کہ آج مجھے آپ کی ضرورت ہے ، آپ نے ٹھیک سے احتیاط نہ کی تو ساری قوم کو نقصان ہوگا ، سب کو مشکل ہو گی ، اس لیے کہہ رہاں ہوں کہ اپنے اوپر لاک ڈاﺅن کریں ، اگر کھانسی یا نزلہ ہوتاہے تو خود کو قرنطینہ کریں اور گھر میں رہیں ۔ اگر ڈسپلن پر چلیں گے تو جس طرح چین نکلا ہے ہم بھی اس مشکل سے نکل جائیں گے ، مجھے آپ سے امید ہے اور آپ نے مجھے مایوس نہیں کرنا ، ہم سارا وقت یہ سوچ رہے ہیں کہ ہم نے کورونا سے کیسے مقابلہ کرنا ہے اور انڈسٹری کو دوبارہ کیسے بحال کرنا ہے عمران خان کا کہناتھا کہ اگر آپ کو نزلہ ، زکام یا بخار ہو تاہے تو ہسپتال میں جانے کی بجائے آپ خود کو گھر میں قرنطینہ کریں ، احتیاط کریں، 90 فیصد لو گ کورونا سے خود ہی چند دنوں ٹھیک ہو جاتے ہیں ، ہسپتال ہمارے بزرگوں کو جاناپڑتا ہے کیونکہ ان کو سانس کی مشکل ہو تی ہے ، ان کیلئے ہسپتالوں میں جگہ رکھی ہو ئی ہے ۔
عمران خان کا کہناتھا کہ میں پرسوں آﺅں گا اور بتاﺅں کہ ہم بزنس کیلئے کیا کرنے لگے ہیں ، اناج کی کمی نہیں ہے ، ہمارے پاس کھانے اور پینے کی چیزیں اتنی زیادہ ہیں کہ ذخیرہ اندوزی کی ضرورت نہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ کورونا سے زیادہ خطرہ ہمیں افراتفری سے ہے ، لوگ گھبرا گئے اور ساروں نے چیزیں خریدنی اور ذخیرہ کرنا شروع کر دیں تو ہمارے معاشرے کو نقصان ہو گا ، کرونا سے زیادہ نقصان افراتفری سے ہو گا ، آپ کو مجھ پر اعتماد کرنا ہے
یڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سارے دفاتر اور عوامی مقامات مکمل طور پربند ہوں گے،لوگوں کو غیر ضروری طورپر گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی،سکیورٹی اداروں کو بتا دیا ضرورت کے تحت نکلنے والوں کو نہ روکا جائے ،ضرورت کے تحت باہر نکلنے والے ہرشخص کے پاس شناختی کارڈ لازمی ہو۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گاڑی میں ایک ڈرائیور کے ساتھ ایک شخص کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی،لازمی سروسسز،اشیائے خورونوش کی سپلائی اور دکانیں کھلی رہیں گی ۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزرا، ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ ودیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بڑے فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،چاہتاہوں یوٹیلیٹی سروسز ،پانی بجلی گیس و دیگر سہولیات بلاتعطل شہریوں کو ملتی رہیں ،انہوں نے کہاکہ شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے سخت فیصلے کرنے جا رہے ہیں ،مجھے عوام کی صحت اورزندگی عزیز ہے ،میں عوام کی زندگی اورصحت کی خاطر ہر وہ فیصلہ کروں گا جو ضروری ہے۔
مراد علی شاہ نے کہاکہ گریڈ20 کے افسر کی سربراہی میں ایک ٹیم بنا رہے ہیں ،صنعت ،صحت، بلدیات و دیگر ادارے اپنی خدمات میں کسی کمی پر ٹیم سے رابطہ کریں گے ،ٹیم چیف سیکرٹری سے مشاورت کے بعد متعلقہ محکمے کا مسئلہ حل کرے گی 

Comments