سندھ پنجاب بارڈ رپر واقع ضلع رحیم یارخان خصوصی اہمیت کا حامل ہے یہاں پر دیگر صوبوں سے آنے والوں کا رجحان سب سے زیادہ ہے ماضی قریب میں بیشتر پولیو کیس بھی اس علاقہ میں باہر سے آئے اب کرونا وائرس کا خطرہ بھی سر پر منڈلا رہا ہے ابھی تک الحمد للہ ضلع رحیم یارخان کرونا وائرس فری ہے
- ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی زیر صدارت کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے لئے مختلف اداروں کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایس پی انوسٹی گیشن سرفراز احمد، برگیڈ منیجر60برگیڈ، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا ، ائیر پورٹ منیجر سمیت دیگر متعلقہ ادار وں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیا رہے ۔ضلع میں کورونا سے متاثرہ کوئی مریض رپورٹ نہیں ہواتاہم ضلعی انتظامیہ تمام تعاون کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر حفاظتی حکمت عملی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے ڈرنے کی بجائے بنیادی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے عوام میں موثر آگہی مہم چلائی جائے گی وہ حکومت فیصلوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے اپنی اور عزیز و اقارب کو اس وبائی مرض سے محفوظ کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پبلک مقامات پر کلورین ملے پانی کا چھڑ کاﺅ کیا جائے اور محکمہ صحت دیگر محکموں کو کلورین ملے پانی کو تیار کرنے بارے آگہی فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ تمام شاپنگ مال، ریسٹورنٹ، ہوٹلز اور چائے کیفے رات 10بجے تک بند کر دیئے جائیں، شہری پرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں جبکہ کسی بھی خریداری کے موقع پر دیگر افراد سے مناسب فاصلہ رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ سنٹرز میں منتقل کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور قرنطینہ سنٹرز میں تربیت یافتہ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ قرنطینہ سنٹرز میں 14دن رہنے والے مشتبہ مرد و خواتین کے لئے علیحدہ رومز ، کھانے پینے سمیت بنیادی ضرورت کی اشیاءوافر مقدار میں موجود ہے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں موجود نجی ہسپتال، ہاسٹلز،ہوٹلز اور ریسٹورنٹ کا مکمل ڈیٹا رکھتے ہوئے مالکان سے رابطہ میں رہیں۔
Comments
Post a Comment