کوورنا وائرس کو لیکر کل صبح نو بجے سے پورے پاکستان میں لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے ایسے میں اس لاک ڈاؤن سے جہاں پورا پاکستان متاثر ہوگا وہیں سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہوگا وزیراعظم پاکستان نے متعدد پیکجز کی بات کی ہے اس سلسلہ میں سب سے پہلے ایک پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں مزدور طبقہ کو فائدہ پہنچانے کا اعلان کیا گیا ہے وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس میں کرونا وائرس کے پیش نظر بڑے معاشی ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 70 لاکھ دیہاڑی دار افراد کو 3 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔ ایکسپورٹرز کے لئے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکج بھی منظور کیا گیا ہے۔
وزیراعظم منگل کو تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بھی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ تعمیراتی انڈسٹری کے لئے بڑا ٹیکس ریلیف دیا جائے گا۔
وزیراعظم نے صورتحال پر مسلسل نظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں غریب اور پسے ہوئے طبقے کاخیال رکھیں۔ دیہاڑی دار افراد کو مسائل نہیں ہونے چاہیں۔
اجلاس کے دوران معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو ملک کی موجودہ معاشی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ملک بھر میں کھانے پینے اور اشیائے
Comments
Post a Comment