نیو نیشنل ٹریڈرز کی صادق آباد برانچ کا گذشتہ سال افتتاح ہوا تھا جہاں پر اقساط پر گھریلو استعمال کی اشیاء‘ ٹی وی‘ فریج‘ اوون‘ ایل ای ڈی‘ جوسر‘ موٹر بائیکس اور دیگر سامان فراہم کیا جاتا تھا مگر پھر اس کمپنی کیخلاف نیب حرکت میں آیا اور پورے ملک میں اس کی برانچوں کو سیل کردیا گیا اب گذشتہ روز کمپنی کی جانب سے تھانہ سٹی میں ایک مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ علی جاوید صادق آباد برانچ کا منیجر تھا جب کمپنی کا دفتر بند ہوا تو کروڑوں روپے مالیت کا سامان جن میں 165واشنگ مشینز اور ڈرائیرز‘ 17سپلٹ اے سی‘ 12عدد ائیر کولر‘ 15عدد فریزر‘ 100عدد فریج‘ 163پنکھے‘ 32عدد کمبل اور ڈنر سیٹ سپیکر ساؤنڈ سسٹم‘ کچن اپلائنسزز‘ استریاں‘ 124ایل ای ڈیز‘ 16ہیٹر اینڈ گیزر‘ مائیکرو اوون‘ سٹیلائزر اور بیٹریاں‘ ڈسپنسر اوردیگر سامان علی جاوید نے کمپنی سے وصول پاکر وئیر ہاؤس میں رکھا یاد رہے کہ کمپنی کا وئیر ہاؤس ہسپتال روڈ پر واقع تھا‘ کمپنی کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ اس سب مال بارے جب حساب کتاب کیا گیا تو برانچ منیجر نے لیت و لعل سے کام لیا جس پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے کمپنی نے مزید الزام لگا یا ہے کہ برانچ منیجر نے دیگر افراد حسن‘ زاہد‘ نعمان‘ احمد کے ساتھ ملکر مزدا گاڑی میں سامان شفٹ کرکے خرد برد کرلیا ہے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے‘ دوسری جانب ملزمان نے الزاما ت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری میں سچ سامنے آجائے گا
Comments
Post a Comment