غیر قانونی کمرشل بلڈنگز اور سہولیات فراہم نہ کرنے والے ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے بڑا حکم جاری




 ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ہاﺅسنگ سکیم میں مجوزہ سہو لیات کی عدم فراہمی پرسوسا ئٹی مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیئے جائیں اور تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں کمرشل عمارتوں، ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کی نظوری تعمیرات کے مرتکب کمرشل عمارتوں اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو سر بمہر کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ڈیزائن اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران کاروباری عمارات اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے پلان کی منظوری کی درخواستوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل کے چیف افسران، ایکسین ایم اینڈ آر، ایکسین بلڈنگ محمد نعیم،ڈی ایس پی ٹریفک رانا اکمل رسول، ایم او پلاننگ حسین لیاقت، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاﺅسنگ سمیت دیگر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کمرشل عمارتوں، پیٹرول پمپ، ہاﺅسنگ سوسائٹیز، سکولز، ہسپتال و دیگر عمارتو ں کے نقشہ و ڈیزائن، رقبہ، تعمیرات کی نوعیت، سرکاری فیسوں کی ادائیگی اور دیگر تفصیلات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور کہا کہ نقشہ کی منظوری سے قبل تمام تر عوامی مفادات و سہولیات، قبرستان ، پارکنگ ایریا،ہنگامی حالات میں بچاﺅ کے لئے تمام تر حفاظتی ضروریات اور سیوریج لائنوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے زیر تعمیر کمرشل عمار توں اور ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو چیک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیراتی پلان و نقشہ کی منظوری کے بغیر تعمیرات نہیں ہونی چاہیے جبکہ مکمل ہونے والے ہاﺅسنگ پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا جائے کہ مذکور ہ مالکان نے منظور شدہ نقشہ کے تحت قواعد و ضوابط اور عوامی مفادات کی حامل سہولیات فراہم کی ہیں یا نہیں انہوں نے مزید کہا بصورت دیگر ایسے مالکان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔اجلاس کے دوران کارو باری عمارتوں کی تعمیر، ڈیزائن و نقشوں کی منظوری کی26درخواستوں پر غوروخوض کرتے ہوئے متعدد سکیموں کی مشروط منظوری دے دی۔

Comments